صفائی کے لیے درخواست

0
بخدمت عالی جناب چیئرمین صاحب نگر پالیکا گنگاپور سیٹی راجستھان مورخہ ۲۳ اکتوبر

بابت: صفائی کرانے کے لیے

جناب محترم………!
گزارش ہے کہ ہمارے محلہ اسلام پورا وارڈ نمبر 03 گنگاپور سیٹی میں بہت گندگی ہے۔ کئی مہینوں سے نگر پالیکا کا کوئی بھی ملازم صفائی کے لیے نہیں آیا ہے۔ ہم نے اس سے پہلے بھی نگر پالیکا گنگاپور سیٹی سے کئی بار درخواست کی ہے مگر افسوس کہ عمل کچھ بھی نہیں ہو سکا۔ گندگی اس قدر ہے کہ آنے جانے میں نہایت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑکوں پر گندہ پانی، کوڑا کرکٹ پھیلا رہتا ہے۔ اور مکھی مچھر بھنبھناتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملیریا پھلنے کا اندیشہ رہتا ہے۔اور بدبو اس قدر رہتی ہے کہ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
آپ سے درخواست ہیکہ ہمارے محلہ کی صفائی کے بابت جلد سے جلد کارروائی کریں۔ ہم آپ کے بہت شکر گزار ہوں گے۔
شکریہ
درخواست دہندہ
ارمش علی خان محمودی
محلہ اسلام پورا، وارڈ نمبر 03 گنگاپور سیٹی
راجستھان