مرکب اضافی کی تعریف اور مثال

0

اضافت

اضافت: کسی لفظ کے آخری حرف کے نیچے ( ِ ) زیر لگاکر اس کے ساتھ کوئی دوسرا لفظ جوڑا جاۓ تو اسے اضافت کہتے ہیں۔ اور اس طرح جڑے ہوئے لفظوں کو مرکب اضافی کہتے ہیں۔
مثال: رنگِ چمن دلِ عاشق کتابِ شکیل
نوٹ: ان لفظوں کو مرکب اضافی کہیں گے۔ اور نیچے لگے ہوئے ( ِ ) زیر کو اضافت کہیں گے۔

⭕️ مرکب اضافی⭕️

مرکب اضافی میں دو لفظ ہوتے ہیں پہلے لفظ کو “مضاف” کہتے ہیں۔ اور بعد والے لفظ کو “مضاف الیہ” کہتے ہیں۔
مثال:-
دولتِ فراز
میں دولت مضاف اور فراز مضاف الیہ ہے۔

  • عام طور پر مرکب اضافی میں ( ِ ) زیر کے معنی “کے، کا، کی” کے نکالے جاتے ہیں۔ مطلب نکالتے وقت مضاف الیہ پہلے اور مضاف بعد میں ہو جاتا ہے۔ مرکب اضافی دو لفظوں سے زیادہ لفظوں کا بھی ہو سکتا ہے۔
  • مثال :۔
  • محلِ ایاز = ایاز کا محل
  • قلمِ کامران = کامران کا قلم
  • دولتِ فراز = فراز کی دولت
تحریر ارمش علی خان محمودی بنت طیب عزیز خان محمودی⭕️