زمانے کی تعریف اور اقسام

0

⭕️ زمانہ काल ⭕️

???? زمانہ : کسی بھی طرح کے وقت کو زمانہ کہہ سکتے ہیں۔
????زمانے تین طرح کے ہوتے ہیں۔

(1) ماضی (भूतकाल)
(2) حال (वर्तमान काल)
(3) مستقبل (भविष्य काल)

????ماضی:

گزرے ہوے زمانے کو ماضی کہتے ہیں۔
مثال: اقصیٰ کانپور گئی۔
اقصیٰ نے کتاب پڑھی۔ اس جملے میں جانے اور پڑھنے کا کام ہو رہا ہے۔ اور یہ کام گزرے ہوئے زمانے میں کیا گیا ہے۔

????حال:

موجودہ زمانے کو حال کہتے ہیں۔
مثال: اقصیٰ کھانا کھا رہی ہے۔
فاطمہ کتاب پڑھ رہی ہے۔
????اس جملے میں کھانے اور پڑھنے کا کام ہو رہا ہے۔ اور یہ کام موجودہ زمانے میں کیا جا رہا ہے۔

????مستقبل:

آنے والے زمانے کو مستقبل کہتے ہیں۔
مثال: میں کل جے پور جاؤں گا۔
اقصیٰ کھانا کھاۓ گی۔
???? اس جملے میں جانے اور کھانے کے کام کا آنے والے زمانے کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے۔

تحریرارمش علی خان