اردو ضرب الامثال کی فہرست

0

⭕️ضرب المثل (کہاوت) कहावत⭕️

کہاوت کو ضرب المثل بھی کہتے ہیں۔ کہاوت ایک ایسا جملہ ہے جس میں کوئی کوئی مشاہدہ، تجربہ یا کوئی اہم بات لفظوں کے حقیقی معنی یا مرادی معنی میں استعمال ہو۔ کچھ کہاوتیں آسان انداز میں ہوتی ہے جن کو سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ مگر کچھ مرادی معنی (یعنی اشارے کے طور پر ہوتی ہے جن کو سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے)
کہاوت عام سماجی زندگی میں پیدا ہوتی ہیں اور کہاوت بننے یا بنانے میں کوئی واقعہ، حادثہ یا کوئی ماحول بنیادی کام کرتا ہے۔

کہاوت مطلب
اونچی دکان پھیکے پکوان دکھاوا کچھ اور اصلیت کچھ
میری جوتی میرا سر میری غلطی میرا نقصان
سوتے کو سوتا کیا جگائے نکما کام کی نصیحت نہیں کر سکتا۔
پانچوں انگلیاں ایک سی نہیں ہوتی ہر چیز کی الگ خوبی ہونا
دودھ کا دودھ پانی کا پانی انصاف ہونا
جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کیا۔ نمک حرامی کرنا
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا اپنی قابلیت وہاں دکھانا جہاں کوئی نہ ہو تو بیکار ہے۔
جان نہ پہچان میں تیرا مہمان بن بلائے کسی کا مہمان بننا
جس کی لاٹھی اسکی بھینس جس کے پاس طاقت ہو وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔
جان نہ پہچان خالہ بی سلام بے ضرورت دخل اندازی کرنا
بوڑھی گھوڑی لال لگام بڑھاپے میں سجنا سنورنا
بکرے کی ماں کب تک خیر منائے اپنی سزا سے کوئی کب تک بچ سکے گا۔
بھری جوانی میں مانجھا ڈھیلا جوانی میں کمزوری دکھانا/ دیر سے کام کرنا
اپنے پاؤں پہ کلہاڑی مارنا اپنا ہی نقصان آپ کرنا
جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے اثردار چیزیں اثر ضرور دکھاتی ہیں۔
آگ پانی کا کیا میل دو متضاد چیزیں ایک جگہ نہیں ہو سکتی۔
مرغا نہیں بولے گا تو سویرا نہیں ہوگا کسی سے بہت زیادہ امید نہیں کرنی چاہیے۔
بن مانگیں موتی ملے مانگے ملے نہ بھیک مانگنے سے ذرا سی بھی چیز نہیں ملتی اور نصیب سے مہنگی چیز بھی مل جاتی ہے
اندھیری نگری چوپٹ راج نہ اچھا ماحول نہ اچھا انتظام
ایک انڈا وہ بھی گندا ایک اولاد وہ بھی خراب
آم کے آم گٹھلیوں کے دام ایک چیز کے دو فائدہ ہونا
اونٹ کے منہ میں زیرا ضرورت سے بہت کم ہونا
تالیف ایک ہاتھ سے نہیں بجتی دو طرفہ کام، دونوں طرف کی کوشش سے ہوتے ہیں۔
تحریر ارمش علی خان محمودی بنت طیب عزیز خان محمودی⭕️