خطوط نویسی یا خطوط نگاری کی تعریف اور خط لکھنے کا طریقہ

0

ہماری دنیا میں خط و کتابت بھی ایک اہم صنف ہے۔ خطوط کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے حالات اور خیر و عافیت سے واقف ہو جاتے ہیں۔
خط لکھنے والے کو کاتب یا مکتوب کہتے ہیں۔ اور خط پڑھنے والے کو مخاطب یا مکتوب الیہ کہتے ہیں۔

🔺خطوط نگاری کی قسمیں طے شدہ نہیں ہیں۔ مگر ہمارے نصاب کے مطابق تین قسمیں ہیں۔

  • (1) ذاتی خطوط
  • (2) تجارتی خطوط
  • (3) دفتری خطوط

▪️(1) ذاتی خطوط:

ہم اپنے خاندان کے لوگوں، رشتے داروں، دوستوں، پڑوسیوں، ملنے جلنے والوں کو اپنی ذاتی باتوں پر خط لکھتے ہیں۔ اور خوشی، غم، مبارکباد، تعزیت، خیرو عافیت کے لیے خط لکھے جاتے/لکھتے ہیں۔ انہیں ذاتی خطوط کہتے ہیں۔

▪️(2) تجارتی خطوط:

اپنے کاروبار، روٹی روزی، لین دین کے لیے یا اپنی تجارت کی موجودہ صورتحال ترقی، نفع نقصان کے لیے یا تجارت کے تعلق سے کسی بھی طرح کی بات کو لکھتے ہیں وہ تجارتی خطوط کہلاتے ہیں۔

▪️(3) دفتری خطوط:

کسی سرکاری یا غیر سرکاری دفتر میں کسی کام کے بارے میں حالات و واقعات کی معلومات دینے یا لینے کے لیے حکم دینے یا حکم کی تعمیل میں لکھتے ہیں اسے دفتری خطوط کہتے ہیں۔

🔺 موجودہ زمانے میں خطوط نویسی کے ادب کے لحاظ سے کوئی اصول طے نہیں ہیں۔ پھر بھی ہمیں کچھ باتوں کا دھیان رکھنا چاہئے۔ اور خط کو چھ حصوں میں تقسیم کرکے لکھنا چاہئے۔

  • ▪️مثلاً:
  • (1) کاتب کا پتہ اور تاریخ۔
  • (2) القاب۔
  • (3) آداب۔
  • (4) نفسِ مضمون/ مضمون خط۔
  • (5) اختتامیہ۔
  • (6) نام و پتہ مکتوب الیہ/مخاطب