بڑے بھائی کی شادی میں دوست کو شرکت کے لیے دعوت نامہ

0
گنگاپور سیٹی مورخہ 15/ستمبر/2021
میرے عزیز دوست السلام علیکم ورحمتہ الله وبرکاتہ

بہت دن ہوے آپ کا کوئی خط نہیں آیا، کیا آپ مجھے بھول گئے ہیں؟ یا مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی؟ خیر کوئی بات نہیں۔ میں اپ کو ایک خوشخبری دے رہا ہوں اور وہ یہ ہےکہ میرے بڑے بھائی کی شادی 19 اکتوبر کو طے پائی ہے، لڑکی تعلیم یافتہ ہے اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہے، اور لڑکی کے والد کا شمار شہر کے بڑے ڈاکٹروں میں ہوتا ہے۔
اس مبارک موقع پر میں نے اپنے سبھی دوستوں کو مدعو کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ سب ضرور تشریف لائیں گے۔ آپ تو میرے بہت ہی قریبی دوست ہو اس لیے میں آپ کو شادی کی تقریب میں پانچ دن قبل آنے کی دعوت دیتا ہوں، تاکہ آپ شادی کی تقریب میں کچھ مدد کر سکو، آپ کو ضرور آنا ہے، ہرگز کوئی بہانہ نہیں چلیگا۔
اپنے والد اور والدہ کو میری طرف سے سلام کہنا، اور چھوٹے بھائی بہنوں کو میرا پیار۔
خدا حافظ
آپ کا دوست
محمد طاہر حسین