درخواست لکھنے کا طریقہ

0

عرضی نویسی بھی ایک فن ہے۔ اس میں اپنی کوئی بات، کوئی شکایت، کوئی ضرورت یا اپنے کسی مسئلے کے حل کے لیے عرضی لکھی جائے اسے عرضی نویسی یا درخواست نویسی کہتے ہیں۔

درخواست کے لیے الگ الگ موضوع ہوتے ہیں۔ ان کو مد نظر رکھ کر تحریروں میں بھی تبدیلی ہوتی ہے۔ درخواست سرکاری، تعلیمی، ادبی معاملات پر ہوتی ہے، اس میں تفصیل سے لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مختصر انداز میں اپنی بات لکھی جاتی ہے۔ درخواست ذاتی اور اجتماعی دونوں طرح سے لکھی جاتی ہے۔

درخواست میں سب سے پہلے القاب و اداب، پھر موضوع اور پھر موضوع کی وضاحت کی جاتی ہے۔ آخر میں خط لکھنے والے کا نام ہوتا ہے، اور ضرورت کے مطابق پتہ بھی لکھ سکتے ہیں۔