اردو محاورات کی فہرست

0
محاورے مطلب جملے
باغ باغ ہونا بہت خوش ہونا میرا دوست امتحان میں کامیاب ہوا تو میں باغ باغ ہو گیا۔
سبز باغ دکھانا بےوقوف بنانا زید مجھے سبز باغ دکھا رہا تھا۔
تھالی کا بینگن ڈانو ڈول ہونا جھوٹ! انسان کو تھالی کا بینگن بنا دیتی ہے۔
راہ پر لانا اچھے کام پر اکسانا عزیز اپنے دوست عبیر کا راہ پر لے آیا۔
بغلیں جھانکنا کوئی بات نہ سوجھنا عزیز کے سوال پر عبیر بغلیں جھانکنے لگا۔
دانت کھٹے کرنا جم کر مقابلہ کرنا دارا نے رستم کے دانت کھٹے کر دئیے۔دارا نے رستم کے دانت کھٹے کر دئیے۔
پانی کی طرح بہانا فالتو خرچ کرنا عبیر کی لاٹری کھلی تو وہ روپیہ کو پانی کی طرح خرچ کرنے لگا۔
بے پر کی اڑان افواہ پھیلانا انسان کو بے پر کی اڑان سے بچنا چاہئے۔
ہاتھو ہاتھ لینا خوب عزت کرنا عبیر کامیاب ہوا تو ہاتھوں ہاتھ لیا جانے لگا۔
عید کا چاند ہونا کبھی کبھی نظر آنا اقصیٰ عید کی چاند ہو گئی۔
انگلی اٹھانا اعتراض کرنا غلط کام پر سبھی انگلی اٹھاتے ہیں۔
آسمان سے باتیں کرنا بہت کامیاب ہونا اقصیٰ آج کل آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔
آنکھیں کھلنا سنبھل جانا اس نے زید کو دھوکا دیا تو زید کی آنکھیں کھل گئی۔
آنکھیں بچھانا عزت کرنا زید اپنے مہمان کی راہ میں آنکھیں بچھاتا ہے۔
نو دو گیارہ ہونا بھاگ جانا چور پولس کو دیکھ کر نو دو گیارہ ہو گیا۔
دانتوں تلے انگلی دبانا حیران ہونا سائنس کی حیرت زدہ ایجادات نے لوگوں کو دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور کر دیا۔
پانی پانی ہونا شرمندہ ہونا زید کو غلطی کا احساس ہوا تو پانی پانی ہو گیا۔
دن میں تارے نظر آنا مصیبت میں پڑنا نالائق نکمے آدمی کو دن میں تارے نظر آتے ہیں۔
پاؤں تلے زمین کھسکنا صدمہ میں پڑنا اس کے دھوکے سے میرے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔
لال پیلا ہونا بہت غصہ کرنا زید اپنی ہار پر بہت لال پیلا ہوا۔
آب آب ہونا شرمندہ ہونا طیب عزیز کی نصیحت سے میں آب آب ہو گیا۔
آنکھ کا پانی ڈھل جانا بے شرم ہو جانا لوگوں کی آنکھ کا پانی ڈھل گیا۔
اپنا الو سیدھا کرنا اپنا مطلب نکالنا آج کل لوگ رشوت دیکر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں۔
اپنا منہ لےکر رہ جانا جھینپ جانا سوال کا جواب نہ بننے پر زید اپنا سا منہ لےکر رہ گیا۔
آب و دانہ اٹھنا ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا راشد کا آب و دانہ اٹھ جانے پر وہ دوسری جگہ چلا گیا۔
آپے سے باہر ہونا غصہ سے بے قابو ہو جانا جو غصہ میں آپے سے باہر نہ ہوتے تو یوں زخم کھاتے نہ مال اپنا کھوتے۔
اپنے منہ میا مٹھو بننا اپنی تعریف آپ کرنا اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھی بات نہیں۔
اپنے پاؤں میں آپ کلہاڑی مارنا اپنا نقصان آپ کرنا جو طلبہ محنت نہیں کرتے وہ اپنے پاؤں میں آپ کلہاڑی مارتے ہیں۔
بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا وقت سے فائدہ اٹھانا موقع پرست لوگ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے نہیں چوکتے۔
سورج کو چراغ دکھانا عقلمند کو عقل کی بات بتانا تجربہ کار کو عقل کی بات بتانا سورج کو چراغ دکھانا ہے۔
طوطی بولنا دبدبہ ہونا ہر طرف دانش کی طوطی بولتی ہے۔
کلیجہ منہ کو آنا بے چین ہونا زید کے پھوٹ پھوٹ کے رونے پر لوگوں کا کلیجہ منہ کو آ گیا۔
کان بھرنا کسی کے خلاف بہکانا اس نے میرے خلاف استاد کے کان بھر دۓ۔
گل کھلانا نئی بات کرنا آج کل عبیر نے خوب گل کھلاۓ ہے۔
لکیر کا فقیر ہونا پرانی روش پر چلنا ترقی کے زمانے میں بھی کچھ لوگ لکیر کے فقیر بنے ہوئے ہیں۔
منہ کی کھانا شرمندگی اٹھانا زید کو پرویز کے سامنے منہ کی کھانی پڑی۔
منہ میں پانی بھرنا لالچ کرنا مٹھائی دیکھ کر بچوں کے منہ میں پانی بھر آیا۔
ناک میں دم ہونا پریشان ہونا تمہاری شرارتوں سے میری ناک میں دم ہو گیا۔
ناک کٹنا بدنام ہونا اس نے اپنی غلطی سے خاندان کی ناک کٹوا دی۔
تحریر ⭕️ ارمش علی خان محمودی بنت طیب عزیز خان محمودی⭕️