رموز اوقاف کی اہمیت

0

⭕️ رموز اوقافविराम चिह्न Punctuation ⭕️

رموز اوقاف کی پہچان اور ان کی اہمیت

🔺 کسی بھی زبان کی عبارت کو اس کے اصلی مفہوم کے ساتھ سمجھنے اور سمجھانے میں رموز اوقاف کی زبردست اہمیت ہے۔ اس کے بغیر تحریر کے مفہوم کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
رموز اوقاف کے صحیح استعمال سے عبارت صحیح طور پر سمجھ میں آتی ہے، اور غلط استعمال سے مفہوم کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے۔

▪️رموز اوقافविराम चिह्न Punctuation (کے استعمال کے طریقے) ▪️

1۔ رموزِ اوقاف: _

  • اردو نام : خط زیریں
  • انگریزی نام: Underline Dash
  • طریقہ : جملے میں کسی خاص چیز خاص باتوں کا خلاصہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
  • مثال :- باغ میں لال اور سفید پھول کھلے ہیں۔

2۔ رموزِ اوقاف: :-

  • اردو نام : تفصیلہ
  • انگریزی نام: Colon and Dash
  • طریقہ : کسی خاص چیز کی تعریف یا خصوصیت بیان کرنے سے پہلے تفصیلہ لگایا جاتا ہے۔
  • مثال:۔ اسم :- کسی چیز کے نام کو اسم کہتے ہیں۔

3۔ رموزِ اوقاف: ،

  • اردو نام : سکتہ
  • انگریزی نام: Comma
  • طریقہ : جب تین یا اس سے زیادہ چیزیں ایک ساتھ لکھی جاۓ تو ان کے درمیان سکتہ کی علامت لگائی جاتی ہے۔
  • مثال :۔ گلاب، چمیلی،نرگس

4۔ رموزِ اوقاف: ؛

  • اردو نام : وقفہ
  • انگریزی نام: Semi Colon
  • طریقہ : کسی جملے میں سکتہ کئی بار استعمال ہو تو آخر میں وقفہ کی علامت لگائی جاتی ہے۔
  • مثال :۔ کالا، سفید، ہرا، لال، پیلا؛ گلابی رنگ کے کاغذ ہے۔

5۔ رموزِ اوقاف: ؟

  • اردو نام : سوالیہ نشان
  • انگریزی نام: Question Mark
  • طریقہ : کوئی سوال کیا جائے تو سوالیہ نشان کی علامت لگائی جاتی ہے۔
  • مثال:- آپ کا نام کیا ہے؟

6۔ رموزِ اوقاف: !

  • اردو نام : فجائیہ ندائیہ
  • انگریزی نام: Sign of Exclamation
  • طریقہ : کسی کو پکارے جانے پر یا کوئی غم، خوشی، خوف اور حیرت ہونے پر فجائیہ ندائیہ علامت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • مثال :- بزرگوں! دوستوں! افسوس ہوا! بہت خوشی ہوئی! بہت حیرت ہوئی!

7۔ رموزِ اوقاف: _

  • اردو نام : خط
  • انگریزی نام: Dash
  • طریقہ : کسی خاص چیز کا خلاصہ کرنے کے لیے کئی لفظوں کا استعمال ہو تو ان کے درمیان میں خط لگایا جاتا ہے۔
  • مثال :- درزی کے یہاں _ پتلون، کوٹ، شیروانی سی جاتی ہے۔

8۔ رموزِ اوقاف: ” “

  • اردو نام : واوین
  • انگریزی نام: Inverted Commas
  • طریقہ : کسی کی بات کو دہرائی جانے پر اس علامت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • مثال :- سر سید احمد خاں نے کہا تھا کہ “ہندو اور مسلمان ہندوستان کی دو آنکھیں ہیں”۔

9۔ رموزِ اوقاف: ( ) ، { } ، [ ]

  • اردو نام : قوسین
  • انگریزی نام: Brackets
  • طریقہ : کسی چیز کی خاصیت پر روشنی ڈالنے کے لیے یا خلاصہ کرنے کے لیے اس علامت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • مثال :۔ سر سید احمد خاں (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی) اور جدید اردو نثر کے بابا آدم ہیں۔

10۔ رموزِ اوقاف: :

  • اردو نام : رابطہ
  • انگریزی نام: Colon
  • طریقہ : کسی کے حوالے سے کوئی بات کہی جاۓ تو بات سے پہلے اس علامت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • مثال :۔ بقول حضرت محمد ﷺ : نماز میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔

11۔ رموزِ اوقاف: ۔

  • اردو نام : ختمہ
  • انگریزی نام: Fullstop
  • طریقہ :جملے کے ختم ہونے پر اس علامت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • مثال :۔ اقصیٰ اسکول گئی ہے۔
تحریر ارمش علی خان محمودی بنت طیب عزیز خان محمودی⭕️