اسکول سے تبادلہ نامہ (ٹی.سی.) کی درخواست

0
بخدمت جناب ہیڈماسٹر صاحب مسلم سینئیر سیکنڈری اسکول چرچ روڈ (چولی)، گنگاپور سیٹی

جناب محترم……….!

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بہت ادب سے گزارش ہیکہ میں نے آپ کے اسکول سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کر لیا ہے۔
میں اپنی تعلیم کا سلسلہ آگے بھی جاری رکھنا چاہتا ہوں اور کسی دوسرے ہائی سیکنڈری اسکول میں داخلہ لینا چاہتا ہوں۔ اس لیے آپ سے گزارش ہیکہ آپ میرا تبادلہ نامہ (ٹی.سی.) دینے کی زحمت فرمائیں۔
آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
شکریہ
مورخہ ۱۵/۱۰/۲۰۲۱ آپ کا فرماں بردار شاگرد
نام محمد حسن
درجہ دہم