محاورےمطلبجملے
باغ باغ ہونابہت خوش ہونامیرا دوست امتحان میں کامیاب ہوا تو میں باغ باغ ہو گیا۔
سبز باغ دکھانابےوقوف بنانازید مجھے سبز باغ دکھا رہا تھا۔
تھالی کا بینگنڈانو ڈول ہوناجھوٹ! انسان کو تھالی کا بینگن بنا دیتی ہے۔
راہ پر لانااچھے کام پر اکساناعزیز اپنے دوست عبیر کا راہ پر لے آیا۔
بغلیں جھانکناکوئی بات نہ سوجھناعزیز کے سوال پر عبیر بغلیں جھانکنے لگا۔
دانت کھٹے کرناجم کر مقابلہ کرنادارا نے رستم کے دانت کھٹے کر دئیے۔دارا نے رستم کے دانت کھٹے کر دئیے۔
پانی کی طرح بہانافالتو خرچ کرناعبیر کی لاٹری کھلی تو وہ روپیہ کو پانی کی طرح خرچ کرنے لگا۔
بے پر کی اڑانافواہ پھیلاناانسان کو بے پر کی اڑان سے بچنا چاہئے۔
ہاتھو ہاتھ لیناخوب عزت کرناعبیر کامیاب ہوا تو ہاتھوں ہاتھ لیا جانے لگا۔
عید کا چاند ہوناکبھی کبھی نظر آنااقصیٰ عید کی چاند ہو گئی۔
انگلی اٹھانااعتراض کرناغلط کام پر سبھی انگلی اٹھاتے ہیں۔
آسمان سے باتیں کرنابہت کامیاب ہونااقصیٰ آج کل آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔
آنکھیں کھلناسنبھل جانااس نے زید کو دھوکا دیا تو زید کی آنکھیں کھل گئی۔
آنکھیں بچھاناعزت کرنازید اپنے مہمان کی راہ میں آنکھیں بچھاتا ہے۔
نو دو گیارہ ہونابھاگ جاناچور پولس کو دیکھ کر نو دو گیارہ ہو گیا۔
دانتوں تلے انگلی دباناحیران ہوناسائنس کی حیرت زدہ ایجادات نے لوگوں کو دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور کر دیا۔
پانی پانی ہوناشرمندہ ہونازید کو غلطی کا احساس ہوا تو پانی پانی ہو گیا۔
دن میں تارے نظر آنامصیبت میں پڑنانالائق نکمے آدمی کو دن میں تارے نظر آتے ہیں۔
پاؤں تلے زمین کھسکناصدمہ میں پڑنااس کے دھوکے سے میرے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔
لال پیلا ہونابہت غصہ کرنازید اپنی ہار پر بہت لال پیلا ہوا۔
آب آب ہوناشرمندہ ہوناطیب عزیز کی نصیحت سے میں آب آب ہو گیا۔
آنکھ کا پانی ڈھل جانابے شرم ہو جانالوگوں کی آنکھ کا پانی ڈھل گیا۔
اپنا الو سیدھا کرنااپنا مطلب نکالناآج کل لوگ رشوت دیکر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں۔
اپنا منہ لےکر رہ جاناجھینپ جاناسوال کا جواب نہ بننے پر زید اپنا سا منہ لےکر رہ گیا۔
آب و دانہ اٹھناایک جگہ سے دوسری جگہ جاناراشد کا آب و دانہ اٹھ جانے پر وہ دوسری جگہ چلا گیا۔
آپے سے باہر ہوناغصہ سے بے قابو ہو جاناجو غصہ میں آپے سے باہر نہ ہوتے تو یوں زخم کھاتے نہ مال اپنا کھوتے۔
اپنے منہ میا مٹھو بننااپنی تعریف آپ کرنااپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھی بات نہیں۔
اپنے پاؤں میں آپ کلہاڑی مارنااپنا نقصان آپ کرناجو طلبہ محنت نہیں کرتے وہ اپنے پاؤں میں آپ کلہاڑی مارتے ہیں۔
بہتی گنگا میں ہاتھ دھوناوقت سے فائدہ اٹھاناموقع پرست لوگ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے نہیں چوکتے۔
سورج کو چراغ دکھاناعقلمند کو عقل کی بات بتاناتجربہ کار کو عقل کی بات بتانا سورج کو چراغ دکھانا ہے۔
طوطی بولنادبدبہ ہوناہر طرف دانش کی طوطی بولتی ہے۔
کلیجہ منہ کو آنابے چین ہونازید کے پھوٹ پھوٹ کے رونے پر لوگوں کا کلیجہ منہ کو آ گیا۔
کان بھرناکسی کے خلاف بہکانااس نے میرے خلاف استاد کے کان بھر دۓ۔
گل کھلانانئی بات کرناآج کل عبیر نے خوب گل کھلاۓ ہے۔
لکیر کا فقیر ہوناپرانی روش پر چلناترقی کے زمانے میں بھی کچھ لوگ لکیر کے فقیر بنے ہوئے ہیں۔
منہ کی کھاناشرمندگی اٹھانازید کو پرویز کے سامنے منہ کی کھانی پڑی۔
منہ میں پانی بھرنالالچ کرنامٹھائی دیکھ کر بچوں کے منہ میں پانی بھر آیا۔
ناک میں دم ہوناپریشان ہوناتمہاری شرارتوں سے میری ناک میں دم ہو گیا۔
ناک کٹنابدنام ہونااس نے اپنی غلطی سے خاندان کی ناک کٹوا دی۔
تحریر⭕️ ارمش علی خان محمودی بنت طیب عزیز خان محمودی⭕️