اپنی مدد آپ

0
  • ازقلم : فاطمہ عطاالمصطفیٰ(گوجرانوالہ)
  • صنف : کالم
  • عنوان : اپنی مدد آپ

رب العالمین نے ہم سب کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے نوازہ ہے۔ چیزوں کو سرچ کرنے سے پہلے خود اس کا جواب ڈھونڈا کریں۔ اگر آپ کو جواب نہ ملے پھر آپ کسی مددگار مواد کا سہارا لیں۔ کچھ سوالات کے جوابات ہماری ذات سے منسلک ہوتے ہیں۔ اور اُسے ہمیں خود ہی تلاش کرنا ہوتا ہے۔

اس طرح سوشل میڈیا اور لوگوں کا ہمیشہ سہارا لینا ہمیں سہاروں کی عادت ڈال دیتا ہے اور جو کام ہمارے ذمے ہوتے ہیں وہ بھی ہم دوسروں کی مدد سے کرتے ہیں۔ جن کی مدد لے رہے ہیں، جب وہ اپنا دماغ استعمال کرکے آپ کی مدد کررہے ہیں تو آپ کیوں اپنا دماغ استعمال نہیں کررہے۔ کیوں اپنے دماغ کو مفلوج کررہے ہیں۔ اپنے دماغ کو مفلوج ہونے سے بچانا ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔ سوشل میڈیا کی مدد لینا کوئی بری بات نہیں ہے، لیکن ہر بار لینا یہ بری بات ہے۔
کہاوت ہے:
“ہلا کرو تو وسیلہ بن ہی جاتا ہے۔”

آپ جب خود اپنی مدد کرنا شروع کریں گے تو آپ کو کسی دوسرے کی مدد کی طلب نہیں رہے گی۔ لوگ ہمیشہ ساتھ نہیں ہوتے اور نہ ہی لوگ ہر مشکل میں آپ کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ کیونکہ ہر انسان کی اپنی زندگی ہے۔ اور وقت کے ساتھ سب کچھ تبدیل ہوجاتا ہے۔ اگر کبھی وہ آپ کا ساتھ نہ دے سکیں تو آپ کو بہت دکھ ہوگا۔ اسی لیے بعد میں دُکھی ہونے سے اچھا ہے آپ پہلے ہی اپنا سہارا خود بن جائیں۔