Back to: فاطمہ عطا المصطفیٰ
- صنف: مضمون
- عنوان: دور حاضر میں کمپیوٹر کی اہمیت
جب کمپیوٹر ابتدائی طور پر بیسویں صدی کے وسط میں بنائے گئے تو یہ جملہ سب سے استمعال کیا جاتا تھا۔ کمپیوٹر “ٹیکنالوجی اور ایجوکیشنل ریسرچ کے لیے استمعال ہونے والی کامن آپریٹنگ مشین” ہے۔
مگر کمپیوٹر کا لفظی مطلب “حساب کرنے” کے ہیں۔کمپیوٹر ایک الیکٹرونک مشین ہے جو الفاظ اور ہندسوں کی شکل میں ایک تیز رفتار میں مطلوبہ تمام معلومات کو پیش کر دیتی ہے۔ کمپیوٹر ایک آلہ ہے جو تمام معلومات کو باوقت محفوظ کر لیتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت ہمارے کام آ سکے۔کمپیوٹر ہے تو بےجان،بے حرکت مشین لیکن یہ لوگوں کو بہت فوائد دے رہا ہے۔
آج کے دور میں کمپیوٹر ہماری زندگی کا ایک اہم ترین حصہ بن گیا ہے۔ کمپیوٹر کو طرح طرح کے کاموں کے لیے استمعال کیا جاتا ہے۔جو کاروبار کرتے ہیں وہ کمپیوٹر کو اپنے کاروبار کے لیے استمعال کرتے ہیں۔ایک گرافک ڈیزائنر کمپیوٹر کو ڈیزائننگ کے لیے استمعال کرتا ہے۔ایک ویڈیو ایڈیٹر کمپیوٹر کو ایڈیٹنگ کے لیے استمعال کرتا ہے۔ایک سکول میں کمپیوٹر کو پیپر پرنٹ کرنے کے علاوہ سکول کا تمام تر ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے استمعال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ کمپیوٹر کو تحقیق کے لیے بھی استمعال کیا جاتا ہے۔

کمپیوٹر کو بےشمار لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے بھی استمعال کرتے ہیں۔انٹرنیٹ کے ذریعے لوگ آنلائن پڑھائی کرتے ہیں۔کمپیوٹر نے زندگی کو اس قدر آسان بنا دیا کہ اب ہم گھر رہ کر آسانی سے اپنی پڑھائی کر سکتے ہیں۔ ہمیں کسی ادارے سے منسلک ہونے کی ضرورت نہیں۔اس کے علاوہ کمپیوٹر کے ذریعے دین سیکھا جاتا ہے۔وہ لوگ جو دین کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ ایک ایسے ملک میں ہیں جہاں دین کا نام و نشان نہیں ہو تو وہ کمپیوٹر کے ذریعے دین سیکھ سکتے ہیں۔اگر یہ کہا جائے کہ جب تک کمپیوٹر ہے تب تک ہمیں کسی ٹیچر کسی رہنمائی کرنے والے کی ضرورت نہیں تو غلط نہیں ہو گا۔کمپیوٹر کو آنلائن پیسہ کمانے کے لیے بھی استمعال کیا جاتا ہے۔بہت سی لڑکیاں اور لڑکے گھر بیٹھ کر لاکھوں کما رہے ہیں صرف کمپیوٹر کی بدولت۔
کمپیوٹر کے آنے سے ٹی وی کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔
کمپیوٹر کی اقسام میں مین فریم کمپیوٹر،منی کمپیوٹر،میکرو کمپیوٹر شامل ہیں۔اس کے علاوہ کمپیوٹر کا بلاوجہ استمعال ہماری نوجوان نسل کو تباہ بھی کر رہا ہے۔ہماری نوجوان نسل سارا دن سوشل میڈیا پر سکرولنگ کرتی رہتی ہے۔ہماری نسل تعلیم سے دور اور کمپیوٹر کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔دور حاضر کی مائیں اپنا سارا دن کمپیوٹر پر گزار دیتی ہیں وہ اپنی اولاد پر بلکل دھیان نہیں دیتیں۔جس کی وجہ سے اُن کی اولاد بگڑ جاتی ہے۔بہت سی مائیں ایسی بھی ہیں جو بچوں کو موبائل دے کر خود بری الزمہ ہو جاتی ہیں۔بچوں کی اچھی تربیت ایک ایسے ماحول میں کبھی بھی نہیں ہو سکتی۔جہاں بچوں پر توجہ نہ دی جائے۔کمپیوٹر کا زیادہ استمعال آنکھوں کو خراب کر دیتا ہے۔لیکن یہ بات سمجھنے سے آج کل کی مائیں قاصر ہیں۔
دور حاضر میں کمپیوٹر کو اس قدر اہمیت حاصل ہے کہ آج سے پہلے کسی چیز کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی۔یقیناً ان لوگوں کو مستقبل میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔جو کمپیوٹر سے وابستہ نہیں۔جو کمپیوٹر چلانا نہیں جانتے۔کمپیوٹر نے ہماری مشکل ترین زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔کمپیوٹر کی بدولت گھنٹوں کا کام منٹوں اور سیکنڈوں میں ہوجاتا ہے۔کمپیوٹر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کمپیوٹر کہیں بھی غلطی نہیں کرتا۔کمپیوٹر ایک مدد گار مشین ہے۔ہم ایک ہی وقت میں کمپیوٹر سے بہت کام لیتے ہیں۔کمپیوٹر کے ذریعے کسی سے بھی رابطہ کرنا مشکل نہیں ہے۔ہم کمپیوٹر کے ذریعے اپنی خیالات اور احساس لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔
اگر ہم طلباء کو دیکھیں تو آج کل زیادہ تر طلباء کمپیوٹر کے شعبے میں جاتے ہیں۔ماضی میں کمپیوٹر کے شعبے لڑکوں کی تعداد زیادہ ہوتی تھی۔ لیکن دور حاضر میں کمپیوٹر کے شعبے میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کی تعداد کثیر ہوتی ہے۔
اگر دیکھا جائے تو کمپیوٹر کے ذریعے ہیکر ڈیٹا ہیک کر لیتے ہیں جو کہ غلط ہے۔کمپیوٹر سیکھنے والوں کو یہ فائدہ ہے وہ خود کو محفوظ کر لیتے ہیں۔
کمپیوٹر ایک الیکٹرونک مشین ہے مگر یہ ہم پر ہے ہم اس کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔اگر کمپیوٹر کا استعمال سیکھا جائے تو بلکل بھی مشکل نہیں ہوگا۔
| ازقلم: | فاطمہ عطاالمصطفیٰ |