رونے سے کیا ہوتا ہے

0

ازقلم : فاطمہ عطاالمصطفیٰ( گوجرانوالہ)
صنف : مضمون
عنوان : رونے سے کیا ہوتا ہے

رونا یعنی “آنکھوں سے اشک کا بہہ جانا۔” جسے “آنسو” بھی کہا جاتا ہے۔ انسان کا اختیار اپنے جذبات پر نہیں ہوتا مرد اور عورت دونوں کے لیے ہی رونا ایک عام سا عمل ہے۔

انسان کو ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے جس سے نکلنے کا اسے راستہ معلوم نہیں ہوتا ایسے میں وہ رو کر اپنے دکھ کا اظہار کر دیتا ہے۔ جب انسان کو کوئی خوشی ملتی ہے وہ تب بھی رونا شروع کر دیتے ہیں۔ اکثر کسی بات پر غصہ ہونے کی وجہ سے لوگ رونا شروع کردیتے ہیں۔ کسی ناکامی کا سامنا ہونے پر رونا آجاتا ہے۔ اکثر دوسروں کو روتا دیکھ کر بھی انسان رونا شروع کر دیتے ہے۔ بعض اوقات تو انسان بغیر کسی وجہ سے ہی رونا شروع کر دیتا ہے۔ ایک عام انسان کی نسبت ایک حساس انسان زیادہ روتا ہے۔

رونے کے فوائد:

• رونے سے انسان کے دماغ اور جسم کو کافی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
• آپ جتنا روتے ہیں آپ کا دل بھی اتنا ہی نرم ہوتا جاتا ہے۔
• انسان ہر بات ہر کسی کو نہیں بتا سکتا۔ لیکن رو کر اپنے دل کا بوجھ کو ہلکا کر سکتا ہے۔ رونے سے انسان پرسکون محسوس کرتا ہے۔ کیونکہ رونا آپ کی دماغی اذیت کو کم کرتا ہے۔
• اگر آپ کی آنکھوں سے پانی نہیں بہتا تو آپ دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر پریشان نہیں ہوتے۔ رونے سے آپ کے اندر ہمدردی جیسا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
• زیادہ رونے سے آپ کو جذباتی اذیت سے نجات ملے گی جس کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کا موڈ خوشگوار ہو جائے گا۔
• زیادہ رونے سے ایسے ہارمونز میں کمی آتی ہے جو ذہنی دباؤ کو بڑھا دیتے ہیں۔

رونے کے نقصانات:


• بہت زیادہ رونا آپ کی جسمانی صحت کو خراب کر دیتا ہے۔ آپ جسمانی طور پر کمزور ہوتے جاتے ہیں۔
• زیادہ رونے سے سر میں شدید درد بھی ہوتی ہے۔
• بہت زیادہ رونا آپ کی دماغ کی رگوں کو بھی کمزور کر سکتا ہے۔
• لوگوں کی خاطر زیادہ رونا آپ کے احساسات کو بھی ختم کرتا جاتا ہے۔ آپ کو اس دنیا سے بیزاری ہونے لگتی ہے۔

کوشش کرنی چاہیے آپ کے آنسوؤں اسی کا قرب حاصل کرنے کے لیے بہیں، جس نے یہ آنکھیں دی ہیں۔ لوگوں کے لیے رونا ایک اچھا عمل نہیں ہے۔ آپ لوگوں کے سامنے مت رویا کریں۔ آپ لوگوں کے سامنے رو کر اپنے آنسوؤں کو اپنی کمزوری نہ بنائیں۔ لوگ آپ سے بیزار بھی ہو جائیں گے۔

مالک کے سامنے رویا کریں رب العالمین کو اپنے بندوں کا رونا پسند ہے۔ اور وہ لوگوں کی طرح بیزار بھی نہیں ہوتا۔
میری دعا ہے رب العالمین ہم سب کو ذہنی اور جسمانی طور پر سکون عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین!