سوشل میڈیا اور اس کے اثرات

0
  • ازقلم :فاطمہ عطاالمصطفیٰ (گوجرانوالہ)
  • صنف : کالم
  • عنوان : سوشل میڈیا اور اس کے اثرات

سوشل میڈیا ایک پلیٹ فارم ہے جو کہ لوگوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اپنی رائے کا اظہار اپنی تصاویروں، ویڈیوز،آڈیوز،کمنٹس کے ذریعے کریں۔ہر چیز کے ہماری زندگی پر مثبت اور منفی اثرات ہوتے ہیں۔اسی طرح سوشل میڈیا کے بھی ہیں۔

سوشل میڈیا کے مثبت اثرات یہ ہیں کہ ہم ہر وقت اپنے ملک کے حالات سے آگاہ رہتے ہیں۔ نیوز چینلز پر ہر طرح کی خبریں نہیں دی جاتیں۔لیکن سوشل میڈیا سے مل جاتی ہیں۔سوشل میڈیا سے طلباء اپنی پڑھائی بھی کرتے ہیں۔اگر طلباء کو کچھ سمجھ نہیں آتا تو وہ یوٹیوب،گوگل اور اس کے علاوہ بھی بےشمار ایپس کی مدد لیتے ہیں۔ دین کو سیکھنے اور سیکھانے کے لیے بھی سوشل میڈیا کی مدد لی جاتی ہے۔اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا کو بہت سی چیزوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً سوشل میڈیا کو آنلائن شاپنگ کرنے اور آنلائن چیزیں بیچنے کے لیے بھی استمعال کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا ہنر بھی لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا کے ہماری زندگی پر منفی اثرات بھی ہیں۔سب سے پہلا تو یہ ہے کہ مائیں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی موبائل پکڑا دیتیں ہیں۔اتنے چھوٹے بچوں کو موبائل دینا اُن بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔اگر بچہ روتا ہے تو اُسے موبائل کی نہیں توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن آج کل کی مائیں ایسا نہیں سوچتیں۔سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پاتے۔جس کی وجہ سے وہ پڑھائی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔سارا سارا دن بچے گیمز کیھلتے رہتے ہیں یا ٹک ٹوک،انسٹا وغیرہ پر سکرولنگ کرتے ہیں۔

سب سے بڑا منفی اثر جو سوشل میڈیا کا ہو رہا ہے وہ نامحرم سے تعلقات ہیں۔لڑکیاں،لڑکے ایک دوسرے کے ساتھ ناجائز تعلقات سوشل میڈیا کے ذریعے بناتے ہیں۔ہماری نوجوان نسل کو سوشل میڈیا نے تباہ کر دیا ہے۔سوشل میڈیا کی وجہ سے لڑکیاں پردے کی اہمیت کو بھول چکی ہیں۔
میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہماری نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچائے۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔