نظم: کتابیں

0

صنف: نظم
عنوان : کتابیں

کتابیں وہ نور ہے جس سے جہان میں ہے ہر سو روشنی
کتابیں ہیں وہ گہرے الفاظ جو بتا جاتے ہیں گفتگو کرنے کا طریقہ
کتابیں سکھاتی ہیں جینے کا سلیقہ
کتابیں ہی بتاتی ہیں اپنوں سے اُلفت کا انداز
یہ کتابیں ہی ہیں جو آخرت کی تیاری پر آمادہ کرتی ہیں
کتابیں بنا دیتی ہیں انسان کو حقیقت پسند
ازل سے ابد تک کتابوں کی نہیں برابری کوئی
ہٹا کر دیکھو کتابوں کو ملے گی تمہیں زندگانی خالی سی
آسان ہے کتابوں میں اتارنا ذات خود کو
کیونکہ ورق ورق کتابوں کا ہدایت سے ہے بھرپور
تشنگی کے قابل نہیں یہ جہان خراب
کرنی ہے چاہت تو کتابوں کی کرو، محبت فقط کتابوں سے کرو
ازقلم:فاطمہ عطاالمصطفیٰ