Back to: فاطمہ عطا المصطفیٰ
- عنوان : خودمختار لڑکیاں
- صنف: کالم
- ازقلم : فاطمہ عطاالمصطفیٰ
آج کے دور میں ہر دوسری لڑکی کو لگتا وه خود مختار فقط تب کہلائی جائے گی، اگر وہ گھر سے نکلے گی پیسہ کمائے گی۔ دور حاضر میں پیسہ ایک ضرورت بن گیا ہے، لیکن یقین جانے پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا، بلکہ پیسہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔ گھر سے نکلنے والی کچھ لڑکیاں مجبور بھی ہوتی ہیں اُن کو کمانا پڑتا اپنے لیے اپنے اپنوں کے لیے۔ لیکن جو لڑکیاں یہ کہتی ہیں ہم نے تعلیم گھر پر بیٹھنے کے لئے حاصل تھوڑی کی ہے تو اُن کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ تعلیم آپ کو باشعور بناتی ہے۔
عالم اور جاہل ہرگز بھی برابر نہیں ہو سکتے۔ میرے نزدیک ایک خود مختار لڑکی وہ ہوتی ہے جو علم سے پہلے ادبی ہو کیونکہ علم کا پہلا تقاضا بھی ادب ہے۔ ادب آپ کو اُس مقام تک پہنچا دیتا ہے، جس سے علم بھی لاعلم ہے۔ ایک خودمختار لڑکی اپنی ذات کی نمائش نہیں کرتی۔ ایک خودمختار لڑکی وہ ہوتی ہے جو ہر حالات سے مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ ایک خودمختار لڑکی ہرگز بھی مفاد پرستی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ ایک خودمختار لڑکی جب گھر سے نکلتی ہے تو اپنی نظریں جھکا لیتی ہے تاکہ اس کا اپنا اور اس کے اپنوں کا سر جھکے نہیں۔
جو لڑکی اپنے حق کے لیے لڑنا جانتی ہو وہی خود مختار ہوتی ہے۔ خودمختار لڑکیاں بےپردہ بھی نہیں ہوتیں۔ خودمختار لڑکیاں اپنے کمائے گے پیسے پر اتراتی بھی نہیں ہیں۔ جو لڑکیاں خود کو خودمختار ظاہر کرتے کرتے بےحیا ہو جاتی ہیں ایسی لڑکیاں خود کے ساتھ بڑی زیادتی کرتی ہیں۔
رب العالمین بھی انہی لڑکیوں کی حفاظت کرتا ہے جو اپنی حفاظت خود کرنا جانتی ہیں۔ اُن لڑکیوں کو دیکھ کر اللہ کریم بھی مسکراتا ہے جو اپنی حدود یاد رکھتی ہیں۔
| ازقلم : | فاطمہ عطاالمصطفیٰ |