عزت نفس

0
  • صنف: موٹیویشن تحریر
  • عنوان: عزت نفس

میرے نزدیک جو انسان خود کی عزت نہیں کرتا وہ کسی دوسرے کی عزت کر ہی نہیں سکتا۔ اپنی “عزت نفس” کو پامال مت کریں۔ زندگی کے بہت سے مقامات پر انسان کو ایسے فیصلے لینے پڑتے ہیں جو ان چاہے ہوتے ہیں۔ لیکن ایسے فیصلے آپ کی عزت نفس و وقار کو قائم رکھتے ہیں۔ آپ خود کو لوگوں کے پیچھے بدلتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے، جو پھر بھی کسی بھی وقت آپ کو چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں۔ یہ آپ کو اتنا تھکا دیں گے، کہ آپ چلنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ لیکن عزت نفس کا مطلب ہرگز بھی انا نہیں ہونا چاہیے۔ آپ اپنی انا میں رشتوں کو چھوڑ دیں۔

اگر کبھی معافی مانگنی پڑے تو مانگ لیں۔ بعض معاملات کو درگزر بھی کریں۔ لیکن اگر کوئی ہاتھ اٹھائے تو پھر آپ چپ نہ رہیں۔اُن لوگوں کو اپنا سایہ بھی میسر نہ ہونے دیں جو آپ کے خلاف ہوں۔ آپ اپنے لیے آواز بلند کریں۔ اگر آپ خود اپنی قدر نہیں کرتے تو لوگوں سے بھی توقعات مت رکھیں۔ اپنی وقعت کھو دیتے ہیں وہ لوگ جو دوسروں کے رحم و کرم پر پڑے رہتے ہیں۔ انا صرف رشتوں کو کھاتی ہے۔ لیکن عزت نفس کی کمی آپ کی ذات کو دیمک کی طرح ختم کر دیتی ہے۔ اپنے آپ میں خودداری پیدا کریں۔ اپنے فیصلے خود کریں۔

غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنا سیکھیں۔ آپ صرف حقوق اللہ و حقوق العباد کے جواب دہ نہیں ہیں۔ بلکہ اپنے نفس کے ساتھ کی گئی زیادتیوں کا بھی ہم جواب دے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر کبھی بھی رزق کے لیے لوگوں سے بھیک مت مانگیں۔ اللہ کریم سے مانگیں دینے اور لینے والی ذات صرف ایک ہے اور وہ صرف اللہ کی ہے۔

ازقلم: فاطمہ عطاالمصطفیٰ(گوجرانوالہ)