Advertisement
Advertisement

مولانا الطاف حسین حالیؔ کی پیدائش 1837ء میں پانی پت میں ہوئی۔ حالیؔ جب نو (9) برس کے تھے تبھی ان کے والد خواجہ ایزو بخش کا انتقال ہوگیا اور ان کی پرورش کا ذمہ ان کے بڑے بھائی اور بہن نے لے لیا- حالیؔ نے چھوٹی عمر میں ہی قرآن پاک حفظ کرنے کے بعد عربی اور فارسی کی بھی تعلیم حاصل کی-

Advertisement

حالیؔ ابھی صرف 17 سال کے ہی تھے کہ ان کی شادی ہو جاتی ہے- 1854ء میں دلی جاکر مولانا نوازش علی سے ڈیڑھ سال تک تعلیم حاصل کی۔ لیکن حالات خراب ہونے کی وجہ سے پھر پانی پت لوٹ آئے اور تین چار سال تک مصطفیٰ خان شیفتہؔ کی صحبت میں رہے۔ یہاں شعر و شاعری کا جذبہ پھر سے ابھرنے لگا- وہاں سے کچھ سال بعد پھر لاہور آئے اور یہاں انگریزی سے اردو ترجمہ کی گئی کتابوں کی عبارت کی اصلاح کرنے لگے اور ایک اسکول میں کچھ دنوں تک استاد بھی رہے۔

لاہور میں چار سال کے بعد حالیؔ وہاں سے دہلی چلے گئے اور وہاں سے سر سید کے ساتھ علی گڑھ چلے گئے اور پھر حیدرآباد دکن میں ملازمت کے بعد پانی پت چلے آئے اور پانی پت میں ہی 31 دسمبر 1914ء میں ان کا انتقال ہوگیا- 

حالی ایک ایسے شاعر ہیں جو نظم اور نثر دونوں میں درجہ کمال رکھتے ہیں۔ ان کی تصانیف میں سے “مقدمہ شعر و شاعری” بہت زیادہ مشہور ہوئی- اس کے علاوہ “حیات سعدی”٬ “حیات جاوید”٬ “مسدسِ حالی مدو جزر اسلام”٬ “یادگار غالب” ان کی مشہور تصانیفوں میں سے ہیں- حالی کے مشہور شعر ملاخطہ ہوں؀

Advertisement
ہے جستجو کہ خوب سے خوب تر کہاں  
اب ٹھہرتی ہے دیکھئے جاکر نظر کہاں
ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ ہے بات ہی کچھ اور
عالم میں تجھ سے لاکھ سہی تو مگر کہاں

حالیؔ نے ہر طرح سے اپنی شاعری میں دنیاوی رنگ اتارا ہے۔ 1857ء میں دلی میں جو کہرام مچا وہ حالیؔ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا- دلی کے حادثے کا تذکرہ حالی نے اپنی شاعری میں اس طرح سے کیا ہے کہ آنکھیں نم ہو جائیں۔

Advertisement
تذکرہ دہلی کا مرحوم کا اے دوست نہ چھیڑ
نہ سنا جائے گا ہم سے یہ فسانہ ہر گز

حالیؔ ایک ایسے شاعر گزرے ہیں جنہوں نے اپنی شاعری میں سماج کی تکلیفوں کو دکھایا ہے- ان کے دکھوں کو ظاہر کیا ہے- اس کے علاوہ حالی نے معاشرے کی مظلوم عورتوں کے بارے میں لکھا ہے- عورتوں کی خاموشی کو دیکھتے ہوئے ان کی نظمیں “چپ کی داد” اور ایک بیوہ عورت کی مجبوری کی کہانی کی نظم “مناجات بیوہ” بہت زیادہ مشہور ہوئی۔ حالیؔ کی شاعری میں سادگی دیکھنے کو ملتی ہے- حالیؔ نے زمانے کی عوام کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا اس لیے ان کی شاعری دل میں اترتی ہے-

حالیؔ نے مرثیہ، مثنوی، رباعیات جیسی اصناف سخن میں طبع آزمائی کی اور تقریباً سب مشہور ہوئیں۔

Advertisement

حالیؔ ایک ترقی پسند شاعر ہیں جنہوں نے اردو نثر اور نظم دونوں میں اپنا کمال دکھایا- انہوں نے اردو شاعری کو ایک نیا موڑ دیا- اردو شاعری کی بنیاد قائم ہونے میں ان کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے۔

Quiz On Altaf Hussain Hali

مولانا الطاف حسین حالیؔ | Altaf Hussain Hali Biography In Urdu 1

Advertisement