اسامہ سرسری | Muhammad Usama Sarsari Biography

0

تعارف

اردو ادب میں بہت سے لوگ آئے اور گئے مگر چند ایک ایسے ادبی ستارے ہیں جو چمکتے رہتے ہیں۔محمد اسامہ ۱۱ فروری ۱۹۸۵ کو پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام محمد اسامہ جب کہ آپ کا تخلص سرسری ہے۔ آپ کو متعدد زبانوں مثلاً اردو ، عربی اور فارسی پر مکمل طور پر عبور حاصل ہے۔ آپ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی جسے روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے، کے رہنے والے ہیں۔ محمد اسامہ سرسری لسانیات کے بااستعداد عالم ، اردو اور اس کی تینوں ماؤں عربی ، فارسی، ہندی لسانیات سے کماحقہ واقف، عروض کی پر پیچ وادیوں کے ماہر شہ سوار اور ایک بہترین شفیق استاد ہیں۔

فیسبک اور اسامہ سرسری

اسامہ سرسری سوشل میڈیا پر بہت مشہور و مقبول ہیں اور ادب کے لئے بیشتر کورسز کرواتے ہیں جس میں فارسی، عربی، انگریزی، اردو، شاعری وغیرہ کے موضوعات پر سیکھاتے ہیں۔ ان کے طالب علموں کی تعداد بہت کثیر ہے جو ان کو استاد محترم کے لقب سے پکارتے ہیں۔ فیس بک پر آپ کے تخلیق کیے گئے ادبی گروپ اور پیج آج پوری دنیا میں معروف ہو چکے ہیں، جیسے شاعری سیکھیں اور سیکھائیں، مکتب علوم شریعت، علم سرائے، اصلاح الفاظ، اصلاح علم و عمل، عروض قوافی ادب، اردو الفاظ کے عروضی اوزان، شعرائے اردو ادبی و تفریحی کھیل وغیرہ اردو ادب کی خدمت کے حوالے سے ایک مثال بن چکے ہیں۔ محمد اسامہ سرسری ایک اسلامی جریدے ماہنامہ ذوق جو کہ بچوں کا دینی رسالہ ہے کے معاون ہیں۔

تصانیف

  • محمد اسامہ سرسری کی تصنیفات میں
  • آؤ شاعری سیکھیں ،
  • آؤ تحریر سیکھیں ،
  • آؤ عروض سیکھیں ،
  • آؤ قافیہ سیکھیں ،
  • آؤ فارسی سیکھیں ،
  • آؤ عربی سیکھیں،
  • اردو رباعی،
  • تربیتی ڈائری،
  • جدید عروض (نا نہ نہ نا)،
  • چوبیس مشہور بحریں،
  • حرف روی،
  • ریاضتِ شعری کی چند جھلکیاں،
  • زبان و بیان کی اغلاط،
  • سالانہ امتحان کی تیاری کا آسان طریقہ،
  • سہ برگہ،
  • صلاحیت سیریز ،
  • گلدستۂ قرآن،
  • گلدستۂ بلاغت ،
  • گلدستۂ قصائد ،
  • اردو شعراء ،
  • مزاحیہ کہانیاں،
  • بچوں کی کہانیاں،
  • جنگل کہانی، جیسی کتابیں شامل ہیں۔

پرنٹ میڈیا

سوشل میڈیا ہی نہیں اسامہ سرسری کی عملی و ادبی خدمات کا دائرہ پرنٹ میڈیا کو بھی محیط ہے۔ ان کی مشہور کتاب “آؤ شاعری سیکھیں” کو اللہ نے ایسی قبولیت اور مقبولیت عطا کی ہے کہ متعدد مدارس میں داخل نصاب ہو چکی ہے اور کئی مستند شعراء نے اس سے استفادے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ آپ ایک بہترین کہانی کار اور مضمون نگار ہونے کے علاوہ ماہر پہیلی نویس ہی نہیں، بلکہ حیرت انگیز ادبی کھیل بنانے میں بھی ان کا شاید کوئی ثانی نہ ہو۔

محمد اسامہ کی ۱۵ سے زیادہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں وہ اور مزید کام بھی کر رہے ہیں۔ وہ ابھی (2020 میں) حیات ہیں ان کی عمر ۳۵ سال ہے اور وہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔

منتخب کلام

محمد اسامہ سَرؔسَری کا نعتیہ کلام مندرجہ ذیل ہے۔

Quiz On Usama Sarsari

اسامہ سرسری | Muhammad Usama Sarsari Biography 1