صفی لکھنوی | Safi Lakhnavi Biography In Urdu

0

حالات زندگی

مولانا صفی کا نام سید علی نقی زیدی تھا ان کے والد کا اسم گرامی مولانا سید فضل حسین زیدی تھا۔وہ سادات شجرہ نسب سے تعلق رکھتے تھے ۔صفی ۳ جنوری ۱۸٦۲ کو گہوارہ علم و ادب یعنی لکھنؤ کے ایک قدیم محلے مولوی گنج میں پیدا ہوئے۔
فن طب کی تعلیم حکیم سید باقر حسین صاحب سے ہوئی۔ امین آباد نائٹ اسکول اور کیننگ کالجیٹ اسکول لکھنو میں انٹرنس تک انگریزی پڑھی ۔ اس کے بعد لال اسکول اور برانچ اسکول متعلقہ کیننگ کالج لکھنو میں انگریزی پڑھانے پر مامور ہو گئے۔

جون ۱۸۸۳ء سے اودھ کے محکمہ دیوانی میں مستقل ملازمت کا سلسلہ شروع ہوا اور سلطان پور رائے بریلی وغیرہ مقامات میں مختلف عہدوں پر رہ کر ۱۹۲۲ء میں سرکاری ملازمت سے پنشن حاصل کی۔

شاعرانہ عظمت

ان کو شاعری کا ذوق پچین سے تھا۔ان کا دقیق مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انھوں نے غزل گوئی کی ابتدا ۱۸۷۹ سے کی تھی۔وہ ایک خٔش فکر نظری شاعر اور تلمیزالرحمنٰ تھے۔باکمال شاعر ہونے کے علاوہ وہ ایک مصلح زبان و ادب اور مخلص معمار قوم بھی تھے۔عروضی اور فی مسائل میں ارباب علم و فن ان کے ادبی فیصلوں کا احترام کرتے اور کسی بھی علمی ادبی گتھی کو سلجھانے میں ان کی رائے کو قدر و منزلت کی نظر سے دیکھتے تھے۔

ان کے ادبی فیصلے مستند تسلیم کیے جاتے تھے۔ صفی لکھنوی کی شاعری کے ۸ ادوار بنتے ہیں۔پہلا اور آخری دور ۱۰ سال کی مدت سے کم کا ہے اور باقی سب مردم شماری کی مانند دس دس سال کے دور ہیں ممکن ہے کہ دس سال کا دور اس لئے قرار دیا ہوا کہ اس مدت میں زبان اور خیالات میں جو ٹھوڑا بہت تغیر ہوتا ہے اس کا اندازہ آسانی سے ہو سکتا ہے۔صفی صاحب کی غیور طبیعت کو یہ خیال تھا کہ اپنے ہی پیسے سے دیوان چھپوایا جائے ایسا سامان ان کی زندگی میں نہ ہو سکا۔

لسان القوم مولانا سید علی نقی صفی لکھنوی مرحوم ایک ایسے شاعر ادیب تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ۷۵ سال اردو شاعری اور ادب کے فروغ کے لئے نچھاور کر دیے۔ نظم اور نثر کے مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی جو کچھ مرحوم نے لکھا وہ وہ سب نہ ان کی زندگی میں شائع ہو سکا نہ ان کے انتقال کے بعد۔ ان کی تحریر کا چوتھائی حصہ بھی منظر عام پر نہ آسکا ہے،مرحوم کے انتقال کے بعد سب سے پہلے شیخ ممتاز حسین جونپوری مرحوم نے غزلوں کا ایک انتخاب شائع کیا تھا۔

وصال

صفی لکھنوی کی وفات 15 جون 1950 ء ۸۸ سال کی عمرلکھنو میں ہی ہوئی

منتخب کلام

صفی لکھنوی کی بہت زیادہ پڑھے جانی والی غزل۔

Quiz on Safi Lakhnawi

صفی لکھنوی | Safi Lakhnavi Biography In Urdu 1