سلیم کوثر | Saleem Kousar In Urdu

0

تعارف

اردو ادب میں شعر و سخن میں اپنا نام بنانے والے محمد سلیم شاعر، ادیب اور نغمہ نگار ہیں۔ ان کا تخلص سلیم ہے۔ سلیم کوثر  اگست کے مہینے میں ۱۹۴۷ کو پانی پت کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آزادی کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان چلے آئے اور پنجاب کے ایک شہر میں سکونت اختیار کر لی۔ اسی شہر سے تعلیم کا آغاز کیا۔ پھر ملازمت کے سلسلے میں کراچی چلے گئے وہیں سکونت اختیار کر لی۔ اخباروں اور ٹیلی ویژن میں بھی ملازمت کرتے رہے۔

شاعرانہ خصوصیات

انھوں نے شعر و سخن کبیر والا میں رہائش کے دوران شروع کر دی تھی۔سلیم کوثر کی شاعری میں جابجا زمین و آسمان کا ذکر موجود ہے۔ مگر ان کی زمین ایسی زمین ہے جو بے چینیوں کا شکار ہے اور اس پر جتنے بھی عذاب ہیں وہ آسمان کے تو ہیں مگر اس میں سر عام قصور زمین والوں کا ہی نکلتا ہے۔ مشکل تو یہ ہے کہ وہ یہ جانتے سمجھتے ہوئے بھی کچھ نہیں کرپانے کی حالت میں ہیں۔

سلیمؔ کوثر ہر گھڑی کسی سفر سے دوچار لگتے ہیں۔ ان کی شاعری میں جابجا سفر کی داستانیں نظر آتی ہیں۔ ہر غزل میں کوئی نہ کوئی ایسا شعر موجود ہے جو ان کو درپیش سفر کی نشاندہی کرتا ہے۔ مگر یہ سفر ذات کا سفر ہے جس میں سارے جہان کے لُٹے پٹے مسافر بھی نظر آجاتے ہیں۔ان میں وہ مسافر بھی ہیں جو تاریک راتوں میں کسی سحر کی آرزو میں اپنی جمی جمائی زندگی چھوڑ کر چل پڑے تھے مگر ان کا سفر منزل پر پہنچ کر بھی تمام نہیں ہوا ہے۔

ادبی سفر

سلیم کوثر کی نثر بھی بہت ہی خوبصورت ہے، فقروں کی بُنت اور پیوستگی معنی و مطلب کے ساتھ دلوں میں اترتی چلی جاتی ہے۔ اس وقت کے اردو زبان کے جدید شعراء میں سے ایک کے طور پر پہچانے جانے والے ، سلیم کوثر نے مہدی حسن اور بہت سے دوسرے گانے والے ، “میں خیال ہوں کسی اور کا” لکھنے کے بعد راتوں رات ایک سنسنی بن گئی۔

تصانیف

ابھی تک سلیم کوثر نے پانچ کتابیں قلمبند کی ہیں جن میں غزلیات اور منظومات شامل ہیں جبکہ ایک اور کتاب نعتوں کے مجموعے پر مشتمل ہے۔کوثر نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ مختلف اخبارات کے لئے بھی کام کیا ہے۔ وہ پچھلے تین دہائیوں سے پوری دنیا میں اردو شاعری سے محبت کرنے والوں کو راغب کررہے ہیں۔

اعزازات

سنہ ۲۰۱۵ میں ، ان کے خوبصورت شعری کام کو “پرائیڈ آف پرفارمنس” سے نوازا گیا تھا۔

سلیم کوثر کراچی میں قیام پذیر ہیں۔ سلیم کوثر  کی عمر ۷۰ سال سے زیادہ ہے۔ہماری دعائیں ہیں ادب کا یہ چراغ تادیر چمکتا رہے۔

سلیم کوثر کی مشہور زمانہ غزل جو عوام الناس میں مقبول ہوئی درج ذیل ہے۔

سلیم کوثر پر ایک کوئز

سلیم کوثر | Saleem Kousar In Urdu 1