تنویر پھول | Tanvir Phool Biography

0

تعارف

ادب کی کتاب میں معتبر شعراء میں ایک نام تنویر پھول کا بھی ہے۔ ان کا اصل نام تنویر الدین ہے اور تخلص پھول۔ عالمی شہرت یافتہ ادبی چراغ تنویر پھول اردو کے معروف شاعر ۱۲ اگست ۱۹۴۸ کو مظفر پور انڈیا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام محمد ضمیر الدین صدیقی تھا، ان کے والدین کا تعلق پھول نگر بہار شریف سے تھا۔تقسیم ہند کے بعد والدین کے ہمراہ کراچی آکر مقیم ہو گئے۔ انھوں نے ڈی جے سائنس کالج سے انٹر کیا۔ ۷۰ کی دہائی میں کراچی سے بی اے کیا پھر چند سالوں بعد کراچی ہی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

شاعری

شاعری کا شوق زمانہ طالب علمی سے ہی تھا انھوں نے اپنا پہلا شعر ۱۹٦۰ میں کہا تھا۔ انھوں نے خدا تعالیٰ کی حمد و ثنا پر پہلی حمد ۱۹٦۳ میں لکھی۔ اسی سال رسالت مآب ﷺ کی شان میں نعت لکھی۔ شاعری کے ساتھ ساتھ آپ نے اسٹیٹ بینک میں ملازم اختیار کر لی۔

ادبی زندگی

تنویر پھولؔ شاعرِ خوش فکر و خوش گفتار ہیں۔ تنویر پھول اپنی ذات میں اسم بامسمیٰ ہیں، ان کی شخصیت اور شاعری میں پھولوں جیسا تبسم آمیز حسن ہے، ان کے علمی و ادبی کاموں کا ایک بڑا حلقہ گرویدہ ہے، انہوں نے بچوں کے حوالے سے بہت عمدہ اور معیاری شاعری کی ہے۔ تنویر پھول ایک قادرالکلام شاعر ہیں، تاریخ گوئی اور علم عروض پر بھی ان کی گہری نظر ہے۔ بچوں کے شعری ادب کی تاریخ میں تنویر پھول کا نام ایک درخشاں ستارے کی مانند ہمیشہ جگمگاتا رہے گا، وہ بچوں کی شاعری کے حوالے سے مولانا اسماعیل میرٹھی، علامہ اقبال اور احسن ماہرروی کے سچے پیروکار ہیں۔ انھوں نے ۱۹۹۴ میں حج کا فریضہ بھی ادا کر دیا تھا جو کہ ایک شاعر کے لئے بہت بڑی اعزاز کی بات ہے۔

نعتیہ کلام

ان کی شاعری کا بیشتر حصہ حمد و ثنا باری تعالیٰ ہے یا رسالت مآب ﷺ کی شان میں نعتیں ہیں یہی وسیلہ بنا کہ ان کا پہلا شعری مجموعہ جو کہ نعتیہ تھا “انور حرا” ۱۹۹۷ میں شائع ہوا۔

اعزازات

حکومت پاکستان نے تنویر پھول کو ان کی اعلیٰ خدمات پر ’’صدارتی ایوارڈ‘‘ سے نوازا۔
یہ ایوارڈ ان کی بچوں کے ادب کے سلسلے میں کی جانے والی خدمات کے سلسلے میں تھا۔

تصانیف

تنویر پھول کی مشہور تصانیف میں خوشبو بھینی بھینی ،تنویر حرا، انوارِ حرا، رشک باغ ارم اور دھواں دھواں چہرے قابل تعریف ہیں۔

تنویر صاحب کی عمر ۷۲ برس ہے وہ زندہ حال ہمارے درمیان موجود ہیں اور ادب کی خدمات کر رہے ہیں۔ آج کل وہ امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم ہیں۔

تنویر پھولؔ کا خوبصورت نعتیہ کلام مندرجہ ذیل ہے۔

Quiz On Tanveer Phool

تنویر پھول | Tanvir Phool Biography 1