محمد شرف الدین ساحل | Mohammad Sharfuddin Sahil Biography

0

تعارف

اردو ادب میں ایک بلند مقام شخصیت محمد شرف الدین ساحل  کا نام بھی ہے۔ ان کا تخلص ساحل ہے۔ شرف الدین ساحل ۲ اگست ۱۹۴۹ کو مومن پورہ ناگپور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام حاجی محمد یٰسین تھا۔
ساحل نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی۔ اس کے بعد ایک کے بعد ایک ایم اے اردو ، عربی اور  فارسی کی ناگپور یونی ورسٹی سے سندیں لیں۔ آپ نے ناگپور یونیورسٹی سے ہی ڈبل پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

ادبی سفر

ڈاکٹر محمد شرف الدین ساحل نے اپنی علمی اور ادبی زندگی کا سفر شعر و شاعری سے شروع کیا۔آہستہ آہستہ ان کی علمی و ادبی کاوشوں کی سمتیں بدلتی گئیں اور ان کی پہلودار شخصیت مختلف رویوں اور رنگوں میں ابھر کر سامنے آئی۔ ساحل عملی طور پر پابند صوم و صلوٰۃ شخص ہیں اس لئے یہ انھیں حق کچھ زیادہ ہی حاصل ہے کہ وہ اپنے عقیدے اور فکر کی تبلیغ کریں۔

ساحل نے اپنی نظموں میں بہت سے موضوعات کو چھوا ہے۔ مذہبی بھی ،اقتصادی بھی ،سیاسی بھی اور سماجی بھی لیکن موضوع سخن خواہ کچھ بھی ہو سب پر ان کا اسلامی نکتہ نظر غالب ہے۔ اخلاقی اور اصلاحی عناصر حاوی ہیں۔ان کی کچھ نظمیں تو ایسی ہیں جن میں ساحل نے خود اپنی بات کہنے یا شاعری کرنے سے بالکل اجتناب کیا ہے اور زندگی اور حیات بعد الممات کا ٹھیک وہی تصور نظم کر دیا ہے جو قرآن کریم کی دعوت میں موجود ہے۔

ساحل نے مذہب سے جو معیارات  خیر و شر لیے ہیں، اس کی کسوٹی پر انھوں نے پوری زندگی کی اقدار کو پرکھنے کی کوشش کی ہے۔ ان کے یہاں دین زندگی کے تمام شعبوں پر حاوی ہے اور اسی نکتہ نظر سے انھوں نے زندگی کے تمام گوشوں کا جائزہ لیا ہے۔

ساحل کی نظموں میں سماج کے بہت سے گوشوں پر روشنی بھی پڑتی ہے۔ انھوں نے اپنے گروپیش پھیلی ہوئی زندگی کا گہرا مشاہدہ کیا ہے۔ ان کی نظموں میں اکثر جگہ مفلسوں اور کمزور اور انسانوں کے لئے ساحل کا دل درمند کے لئے فریاد سنائی دیتی ہے۔ ان کی نظموں سے معلوم ہوتا ہے خالق زندگی کے راستوں سے بہت باخبر گزرے ہے۔اس طرح کہ اس کی سماعت اور بصارت پر دھند ایک لمحے کے لئے بھی غائب نہیں آسکتی ہے اور اس نے خوبصورت انداز میں کیے جانے والے استحصال کو بھی اچھی طرح محسوس کیا ہے۔

تصانیف

  • ساحل کی مشہور تصانیف میں 
  • آئینہ سیما،
  • آئینہ تمثال،
  • آئینہ حسن یقیں،
  • آئینہ برگ گل،
  • حرا کی روشنی،
  • ادراک معنی،
  • دست کوہکن،
  • غمگین ناگپوری،
  • گلدستہ نگاہ،
  • کامٹی کی ادبی تاریخ،
  • معیار ادب،
  • قطرہ قطرہ قابل ذکر ہیں۔

ساحل کی عمر ۷۱ سال کے لگ بھگ ہے وہ ہندوستان کے ناگپور شہر میں رہائش پذیر ہیں۔

ساحل کی بچوں کے لئے لکھی گئی نظم درج ذیل ہے۔

محمد شرف الدین ساحلؔ پر ایک کوئز

محمد شرف الدین ساحل | Mohammad Sharfuddin Sahil Biography 1