Back to: Ten Lines Mazameen
Advertisement
- (1) کرکٹ کھیل بریٹش ریاست کا دیا ہوا کھیل ہے جو کئی سالوں سے ہندوستان میں کھیلا جارہا ہے۔
- (2) اس کھیل کو بڑے تو بڑے، بچے بھی بہت پسند کرتے ہیں۔
- (3) چھوٹے چھوٹے بچے زیادہ تر گلی محلے میں یا سڑکوں پر اس کھیل کو کھیلا کرتے ہیں۔
- (4) سارے بچے اس کھیل کے قانون کو پوری طرح جاننے کا شوق رکھتے ہیں۔
- (5) ملک کے لیے کھیلے جانے والے سبھی کھیلوں میں سے کرکٹ سب سے زیادہ اہم بھی ہے اور مشہور بھی ہے۔
- (6) لوگ کرکٹ کے اتنے زیادہ شوقین ہیں کہ اس کھیل کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں بہت ہی زیادہ بھیڑ لگ جاتی ہے۔
- (7) کرکٹ ایک کافی مشہور کھیل ہے جو انگلینڈ، ہندوستان، آسٹریلیا، افریقہ، وغیرہ میں کھیلا جاتا ہے۔
- (8) کرکٹ کھیل میں 11 کھلاڑیوں کی ٹیم ہوتی ہے جن میں سے ایک کیپٹن ہوتا ہے۔
- (9) کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں بہت ہی محنت کی ضرورت ہے۔ اس لئے اسے سیکھنے کے لیے بچے شروع سے ہی کوشش کرتے ہیں۔
- (10) کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس سے کھیلنے والے کا دل تو خوش ہوتا ہی ہے ساتھ ہی دیکھنے والے کا بھی دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔
Advertisement