Ten Lines on Eid-ul-Fitr in Urdu

0
  • (1) رمضان کے 30 روزے رکھنے کے بعد چاند دیکھ کر عید الفطر منائی جاتی ہے۔
  • (2) عید الفطرصحیح معنوں میں روزے رکھنے والوں کے لیے ہوتی ہے کیونکہ جو مسلمان روزہ رکھتے ہیں اسی کی خوشی میں عید منائی جاتی ہے۔
  • (3) عیدالفطر کی نماز صبح دس بجے کے پہلے عید گاہ اور مسجدوں میں ادا کی جاتی ہے۔
  • (4) عید کے دن سب کے گھروں میں سوئیاں بنتی ہیں۔
  • (5) نماز سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان بھائی ایک دوسرے سے گلے لگ کر عید مبارک کہتے ہیں۔
  • (6) عید کے دن سب مسلمان بھائی غصہ اور نفرت بھول کر ایک دوسرے کو دل سے اپناتے ہیں۔
  • (7) عید کے دن سب لوگ نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں۔
  • (8) عید کا جشن ہر جگہ بہت ہی ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے۔
  • (9) سب جگہ میلے لگتے ہیں اور میلے میں جھولے، چاٹ کی دکانیں اور کھلونوں کی دکانیں لگی ہوتی ہیں۔
  • (10) عید کی خوشی میں سب بڑے لوگ اپنے سے چھوٹے لوگوں کو عیدی بھی دیتے ہیں۔