Ten Lines On Summer Vacations In Urdu

0
  • (1) گرمیوں کے موسم میں اسکول کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔
  • (2) یہ چھٹیاں مئی اور جون دو مہینے تک کی ہوتی ہیں۔
  • (3) مئی اور جون میں زیادہ گرمی پڑنے کی وجہ سے بچوں کو چھٹیاں دے دی جاتی ہیں کیونکہ گرمی کی وجہ سے پڑھائی بھی نہیں ہوسکتی۔
  • (4) سارے بچے گرمیوں کی لمبی چھٹی کا لطف اٹھاتے ہیں۔
  • (5) گرمیوں کی چھٹی میں کچھ بچے اپنی نانی کے گھر جا کر رہنا پسند کرتے ہیں۔
  • (6) کچھ بچے اپنے گھر والوں کے ساتھ ٹھنڈی جگہوں پر جانا پسند کرتے ہیں جیسے۔ کشمیر، شملہ وغیرہ۔
  • (7) چھٹیوں میں بچوں کے ساتھ ساتھ گھر کے بڑوں کو بھی باہر نکلنے اور گھومنے کا موقع ملتا ہے۔
  • (8) گرمیوں کی چھٹی میں سبھی بچے اپنے پسندیدہ کھیل کو وقت دے پاتے ہیں۔
  • (9) گرمی کی چھٹیوں میں سارے بچے اپنے رشتہ داروں کے یہاں جانا بھی پسند کرتے ہیں۔
  • (10) ہربچہ گرمی کی چھٹیوں کا بے صبری سے انتظار کرتا ہے جس سے وہ تھوڑا گھر کو بھی وقت دے سکے۔