Back to: Ten Lines Mazameen
Advertisement
- (1) ہمارے ماحول اور زمین میں ایسی چیزوں کا ملنا جو ہمارے لئے نقصان دہ ہے اسے آلودگی کہتے ہیں۔
- (2) آلودگی سات طرح کی ہوتی ہے۔ پانی کی آلودگی، ہوا کی آلودگی، زمین کی آلودگی، آواز کی آلودگی، تھرمل کی آلودگی، تابکار کی آلودگی اور پرکاش کی آلودگی۔
- (3) آلودگی ہم انسانوں کے لئے بہت ہی زیادہ نقصان دہ ہے۔ اس سے ہمیں بہت سی بیماریاں ہوسکتی ہیں جیسے دل کا دورہ جو زیادہ تیزی سے ہو رہا ہے۔
- (4) آلودگی ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں اور جن میں سے کچھ وجوہات کا ذمہ دار خود انسان ہی ہے۔
- (5) آلودگی گاڑی، موٹر سے نکلنے والے دھوئیں سے بھی ہوتی ہے اور فیکٹریوں سے نکلنے والے دھوئیں اور راساین سے بھی ہوتی ہے۔
- (6) آج انسان جنگلوں کو کاٹ رہا ہے، پہاڑوں کو تراش رہا ہے، جس کی وجہ سے آلودگی اور بھی زیادہ بڑھ رہی ہے۔
- (7) آلودگی سے بچنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے کی ضرورت ہے۔
- (8) ہمیں پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے جس سے آلودگی نہ پھیل سکے۔
- (9) آلودگی کو روکنے کے لیے ہمیں ایندھن اور گاڑی موٹر کا استعمال کم کرنا ہوگا۔
- (10) اگر آلودگی کو نہیں روکا گیا تو آنے والے وقت میں دنیا خطرے میں آسکتی ہے۔
Advertisement