Ten Lines On My Mother In Urdu

0
  • (1) میری والدہ کا نام رفعت جہاں ہے۔
  • (2) میری والدہ دنیا کی سب سے اچھی والدہ ہیں۔ اللہ انہیں اچھی صحت کے ساتھ لمبی زندگی دے۔
  • (3) میری والدہ نے ہمیشہ ہم سب کو بہت پیار دیا ہے اور کبھی ہم پر غصہ نہیں کیا۔
  • (4) وہ ہمیشہ ہم سب کو اچھی تربیت دیتی ہیں- صبح وقت پر اٹھنا، اللہ کی عبادت کرنا اور بڑوں کا کہنا ماننا۔
  • (5) ہماری والدہ نے ہمیشہ ہم سب کو سکھایا کہ کچھ بھی ہوجائے لیکن کبھی جھوٹ نہیں بولنا۔
  • (6) ہماری والدہ نے ہمیں بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جھوٹ بولنا منافق کی نشانی ہے جو جھوٹ بولتا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔
  • (7) ہماری والدہ نے ہمیشہ بتایا کہ اپنے والد کی عزت کرو ان سے کبھی بد زبانی نہ کرو۔
  • (8) ہماری والدہ واقعی بہت نیک ہیں۔ وہ ہمارے لیے دن رات کام کرتی ہیں۔
  • (9) میں بھی اپنی والدہ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میری وجہ سے ان کو کبھی کوئی تکلیف نہ ہو۔
  • (10) اللہ نے ہماری والدہ کو ہم سب کے لئے ایک قیمتی تحفہ بناکر بھیجا ہے۔ ہم سب بچوں کو اپنی والدہ کی عزت کرنی چاہئے۔ والدہ کے پیروں میں جنت ہے۔