Ten Lines on Mera Ghar in Urdu for Class 2

0
  • (1) میری زندگی کی سب سے اہم اور سب سے پیاری جگہ میرا گھر ہے۔
  • (2) میرا پیارا گھر جو خدا نے میری پیدائش کے دن ہی مجھے تحفے میں دیا۔
  • (3) مجھے میرا گھر ہر چیز سے زیادہ پیارا ہے۔ میں کہیں بھی جاؤں لیکن واپس اپنے گھر میں ہی آکر دل سے خوش ہوتی ہوں۔
  • (4) میرے گھر میں سب لوگ ایک ساتھ مل کر رہتے ہیں۔
  • (5) میرے گھر میں میرے ساتھ امی، ابو، دادا، دادی، چچا، چچی اور ان کے علاوہ میری بہن اور بھائی بھی رہتے ہیں۔
  • (6) میرے گھر میں سب لوگ مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔
  • (7) میں اپنے دادا کے ساتھ روز باہر گھومنے جاتی ہوں اور وہ مجھے کہانیاں بھی سناتے ہیں۔
  • (8) ہمارے گھر میں پانچ کمرے ایک باورچی خانہ ہے اور مہمانوں کے لیے الگ سے بڑا کمرا ہے۔
  • (9) ہم سب ایک ساتھ مل کر وقت پر کھانا کھاتے ہیں۔
  • (10) جب میں اپنے گھر کو دیکھتی ہوں تومجھے ان بچوں کے لئے افسوس ہوتا ہے جن کے پاس گھر نہیں ہے۔