Back to: Ten Lines Mazameen
Advertisement
- (1) رمضان کا مہینہ بڑی برکتوں کا مہینہ ہے۔
- (2) رمضان المبارک کے مہینے میں ہر مسلمان روزے رکھتا ہے، نماز پڑھتا ہے اور اللہ کی عبادت کرتا ہے۔
- (3) ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ رمضان کے مبارک دنوں میں شیطانوں کو قید کر لیا جاتا ہے۔
- (4) رمضان کے دنوں میں توبہ کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔
- (5) یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں خدا کی رحمت برستی ہے۔
- (6) روزے رکھنا صرف بھوکے رہنے کا عمل نہیں ہے بلکہ ہر برائی سے پرہیز کرنا ہے۔
- (7) اس مبارک مہینے میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اللہ کو بہت پسند ہے۔ جیسے زکوٰۃ دینا اور غریبوں کی مدد کرنا۔
- (8) رمضان میں سارے مسلمان ایک ساتھ مل کر سحری کرتے ہیں۔ اور پھر شام کے وقت ایک ساتھ دسترخوان پر روزہ افطار کرتے ہیں۔
- (9) ہر مسلمان کے لئے رمضان کے تیس روزے رکھنا فرض ہے۔
- (10) حدیث شریف میں آیا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں دوزخ کی آگ کو بجھا دیا جاتا ہے۔
Advertisement