Back to: Class 12 Urdu Notes KPK Board | Chapterwise Notes
- سبق نمبر: 13
- سبق: ایک وصیت کی تعمیل میں
- مصنف: فرحت اللہ بیگ
- ماخوذ:
تعارفِ مصنف:
فرحت اللہ بیگ دلی کے محلہ چوڑی والاں میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام مرزا حشمت اللہ بیگ تھا۔ فرحت ابھی کم سن ہی تھے کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کی پرورش ان کی پھوپھی حسن جہاں بیگم نے کی۔ فرحت کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔ انھوں نے سینٹ سٹیفنز کالج سے بی اے کیا۔ شعر و شاعری کا شوق طالب علمی کے زمانے سے پیدا ہوا۔
فرحت اللہ بیگ کو ملازمت کے سلسلے میں حیدر آباد جانا پڑا۔ اور وہیں کے ہو کر رہ گئے۔ فرحت اللہ بیگ نے اپنی ۶۴ سالہ زندگی میں ۴۰ سال حیدر آباد میں گزارے۔ یہ وہ دور تھا جب انگریزی تسلط کے بعد دلی شہر تہذیبی لحاظ سے عبوری دور سے گزر رہا تھا۔ فرحت جب بھی دلی آتے اس میں انھیں نت نئی تبدیلیاں نظر آتیں۔ فرحت پرانی تہذیب کے دلدادہ تھے۔ انھیں یہ تبدیلیاں گزاں گزرتیں یہی وجہ ہے کہ فرحت نے اپنی تحریروں میں پرانی تہذیب کو محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزاح نگار کی حیثیت سے فرحت اللہ بیگ کا ایک خاص مقام ہے۔ ان کی تحریریں خوش طبعی اور ظرافت کا نمونہ ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے تحریر کردہ خاکے بڑے ذوق و شوق سے پڑھے جاتے ہیں۔ یہ خاکے اردو ادب میں بلند مقام رکھتے ہیں۔ ان خاکوں میں ممدوح کی بے پناہ سچی جھوٹی تعریفوں کی بجائے حقیقی واقعات اور ممدوح کی خوبیوں، خامیوں اور کمزوریوں کے بارے میں غیر جانبداری سے تبصرہ کیا گیا ہے۔
فرحت اللہ بیگ کا أسلوب گنجلک اور بوجھل نہیں۔ ان کی تحریروں میں دلکشی اور چاشنی پائی جاتی ہے۔ دلی کی ٹیکسالی زبان پر انھیں عبور تھا۔ انھیں زبان و بیان پر مکمل قدرت حاصل تھی۔ وہ گنجلک، مشکل ادق اور نامانوس الفاظ کے استعمال کو نامناسب سمجھتے ہیں۔ زبان سیکھنے کے لیے حضرات کی کتابیں پڑھنا مفید ہے۔
تصانیف: مضامین فرحت، دلی کا یادگار مشاعرہ، نذیر احمد کی کہانی، کچھ ان کی کچھ میری زبانی وغیرہ۔
مشق
سوال نمبر ایک: مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات لکھیں:
(الف): مولوی صاحب اور فرحت اللہ بیگ کی ملاقات کب اور کیسے ہوئی؟
جواب: مولوی صاحب اور فرحت اللہ بیگ کی ملاقات ریلوے پلیٹ فارم پر ہوئی تھی۔اورنگ آبادی کی گاڑی میں ابھی وقت تھا تو فرحت اللہ بیگ سے ایک بڑی توند والا شخص آکر لپٹ گیا، جب تعارف ہوا تو معلوم پڑا یہ مولوی وحید الدین تھے۔
(ب): مولوی صاحب کا حلیہ اپنے الفاظ میں بیان کریں؟
جواب:مولوی صاحب منجھلے قد کے مالک تھے، جسم بھاری اور شکم بہت بڑا تھا۔ رنگت سیاہ اور سفید چھوٹی گول داڑھی تھی۔ آنکھیں نیلی اور سفید پاجامہ پہنے ہوئےتھے ۔کشمیری شیروانی زیب تن اور سرخ ترکی ٹوپی سر پر سجا رکھی تھی۔ پاؤں میں جراب اور انگریزی جوتا پہنے ہوئے تھے۔
(ج): فرحت نے مولوی صاحب کے مزاج کے بارے میں کن خیالات کا اظہار کیا؟
جواب:فرحت اللہ بیگ نے مولوی صاحب کے مزاج میں ظرافت کا مادہ پایا۔ وہ ہنسی مذاق میں اس چیز کا خیال چنداں نہیں رکھتے تھے کہ سامنے والے پر اس کا کیا اثر ہوگا۔ وہ اپنی بات بغیر پس و پیش کے کہ دیتےتھے اسی وجہ سے لوگ ان سے شکوہ کناہ اور بیزار بھی رہتے تھے۔
(د): حیدر آباد کالج کے سالانہ جلسے میں کیا غلط فہمی پیدا ہوئی؟
جواب: حیدر آباد کالج کے سالانہ جلسے میں مشاعرہ شروع ہونے میں کچھ وقت تھا ۔ اسی لیے فرحت اللہ بیگ اسٹیج پر چڑھے اور انھوں نے لوگوں کو مصروف رکھنے کے لیےپرانی دہلی کا نقشہ کھینچا۔ انھوں نے کریم الدین کا پانی پت سے دہلی آنے کو مذاقیہ پرائے میں بیان کیا۔ لوگوں کو ایسا لگا کہ کہیں فرحت اللہ بیگ مولوی وحید الدین صاحب پر کنایہ کر رہے ہیں، کیونکہ ان کے والد کا نام بھی کریم الدین تھا ۔ مشاعرہ ختم ہونے پر سب مولوی صاحب سے پوچھنے لگے کہ مولوی کریم الدین آپ کے والد تھے؟ اور جب مولوی صاحب فرحت اللہ بیگ سے ملے تو ناراضی سے کہا: تم نے شرارت کرکے کریم الدین کو میرا باپ بنا دیا۔
(ہ): مولوی صاحب اپنی کفایت شعاری کے بارے میں کیا عذر پیش کیا کرتے تھے؟
جواب: مولوی صاحب اپنی کفایت شعاری کے بارے میں یہ عذر پیش کرتے کہ انھوں نے تنگدستی کا دور دیکھا ہے اس لیے معلوم نہیں کہ ملازمت کب تک رہے گی ۔ ملازمت چلی گئی تو گذارا کیسے ہوگا۔
(و): ”اور مولوی صاحب کی کسی نہ کسی سے بگڑ جاتی“ اس جملے کی وضاحت کریں؟
جواب: مولوی صاحب کی گفتگو میں مزاح اور ظرافت نمایاں ہوتا۔ جب وہ کسی بات کے کہنے کی ٹھان لیتے تو بغیر نتائج کا خیال کیے کہہ کر ہی دم لیتے تھے ۔ اسی وجہ سے ان کی کسی نہ کسی سے بگڑ جاتی یا تعلقات میں ناگواری آجاتی۔
(ز): مولوی صاحب نے اصطلاحات وضع کرنے کے لیے کن اصولوں کا سہارا لیا؟
جواب:مولوی صاحب نت نئی اصطلاحات وضع کرنے کے لیے ماہر تھے، وہ ثبوت کے طور پر کسی شعری دیوان سے شعر یا مصرع اپنی دلیل کے حوالے سے پیش کرتے تھے۔ اب ایک ایک اصطلاح کے لیے کون دیوان دیکھتا رہتا تو مجبوراً سب کو ماننا ہی پڑتا۔
سوال نمبر دو: ذیل جملوں کی وضاحت کریں۔
الف: تیل ختم ہونے سے پہلےچراغ جھلملاتا، ٹمٹماتا، لو بیٹھنی شروع ہوتی اور آخر رفتہ رفتہ ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ اب چراغ کی جگہ زندگی بجلی کا لیمپ ہو گئی ہے۔ ادھر بٹن دبایا، ادھر گھپ اندھیرا۔
جواب:یہ جملہ استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے ۔ کہ پہلے زندگی کو چراغ سے تشبیہ دی جاتی تھی تیل ختم ہرنے کے بعد چراغ کی روشنی مدھم پڑجاتی پھر ٹمٹماتی اور آخر میں لو بجھ جاتی، مگر اب تیل کے چراغوں کی جگہ بجلی کے لیمپ نے لے لی ہے، بٹن دبانے سے اندھیرا غائب ہو جاتا ہے۔ مطلب کہ اب لوگ اچانک مر جاتے ہیں، مرنے میں دیر نہیں لگتی۔
ب: مگر میری زبان کب رکتی ہے، میں نے کہا: ”مولوی صاحب! گھرآتے کیوں ہیں، بسم اللہ کیجیے، مرجائیے، مضمون میں لکھ دوں گا۔“
جواب: مولوی وحید الدین سلیم نے فرحت اللہ بیگ کو کہا ہے مجھےمولوی نذیر احمد پر بہت رشک آتا تھا، جس کے شاگرد نے اس کے مرنے کے بعد اس پر مضمون لکھا ، اس پر فرحت اللہ بیگ نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا: مولوی صاحب! بسم اللہ کیجئے ، آپ پر میں مضمون لکھ دونگا۔
ج:زبان اپنی تھی، کسی کا دینا نہیں آتاتھا، بے نقط سنا کر دل ٹھنڈا کر لیتے تھے۔
جواب: مولوی وحید الدین سلیم جب کسی نااہل کو کسی بڑے عہدے پر دیکھتے تو آگ بگولہ ہوکر کہتے کہ گدھا ہے ایک سطر بھی نہیں لکھ سکتا۔ خود انھوں نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھیں تھیں اس لیے کسی کو بڑا عہدہ حاصل ہوتا تو جل کر رہ جاتے اور برا بھلا کہہ کر دل کو ٹھنڈا کر لیتے تھے۔
د: خشک سالی کے اندیشے سے ارزانی کے زمانے میں کتھے بھرنے کی فکر میں رہے۔
جواب:مولوی صاحب نے غربت کا زمانہ دیکھا تھا۔ اسلئے بڑے محتاط تھے۔ بلکہ بلا کے کنجوس تھے۔ پیسہ جمع کر کے رکھتے تھے۔ خشک سالی کے اندیشے سے ارزانی کے زمانے میں غلہ ذخیرہ کرنے کی فکر میں رہے۔
ہ: جتنی ان کی نگاہ وسیع ہوئی، اتنا ہی ان کا دل تنگ ہوا۔
جواب:جتنی ان کی نگاہ وسیع ہوئی اتنا ہی دل بھی تنگ ہوا۔ جتنی ان کے پاس دولت کی فراوانی ہوئی اتنے ہی وہ کنجوس بھی ہو گئے۔ ان کی آمدن ماہانہ ہزار روپے تھی مگر ان کا خرچ صفر ہو گیا تھا۔
سوال نمبر تین: خالی جگہ مناسب الفاظ سے پر کریں:
- الف: صف میں آگے بڑھا اور تیر قضا کا شکار ہوا۔
- ب: ایک بڑے میاں بڑے بڑے ڈگ بھرتے میری طرف آرہے ہیں۔
- ج: ان کی زود فہمی کی سب تعریف کرتے تھے۔
- د: اہل کمال ہمیشہ آشفتہ حال رہے ہیں۔
- ہ: میں نے اس زمانے کی دلی کا نقشہ کھینچا۔
- و: خدا شکر خورے کو شکر دیتا ہے۔
سوال نمبر چار: درج ذیل الفاظ پر ان کے سامنے لکھے گئے معنی کے مطابق اعراب لگائیں۔
- خَمۡ (ٹیڑھا پن) خُمۡ(شراب کا مٹکا)
- کَرَمۡ (مہربانی) کِرَمۡ(کیڑا)
- کُلۡ(تمام، میزان) کَلۡ (پرزہ، گزرایا آنے والا دن)
- مُحَقِقۡ(تحقیق کرنے والا) مَحۡقِقۡ(جس پر تحقیق کی گئی ہو)
- مُنۡتَظِرۡ (انتظار کرنے والا) مُنۡتَظَرۡ(جس کا انتظار کیا جائے)