خورشید اقبال | Khurshid Iqbal Biography

0

تعارف

ادب کے افق پر خورشید کی مانند چمکنے والے خورشید اقبال ادب میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ان کا نام خورشید اقبال ہے اور قلمی نام بھی یہی مقبول عام ہے۔ آپ کی پیدائش 14 مارچ 1962ء کو دکھن داڑی کلکتہ میں ہوئی۔ آپ کے والد محترم کا نام انور علی انصاری ہے اور آپ کی والدہ کا نام جملیہ خاتون ہے۔

تعلیم

آپ نے ایم ایس سی کی ڈگری کلکتہ یونی ورسٹی سے حاصل کی۔ آپ نے ایم اے اردو بھی کلکتہ یونی ورسٹی سے ہی مکمل کیا۔ آپ نے اردو میں ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا عظم کیا تو اردو میں پی ایچ ڈی بردوان یونی ورسٹی سے کی۔ اس کے علاوہ بیشتر تعلیمی میدانوں میں آپ نے اپنی نمایاں حیثیت بنائے رکھی۔ آپ نے تعلیم کے مکمل ہونے کے بعد بارکپور کلکتہ کے اردو میڈیم انجمن ہائی اسکول میں بطور ہیڈماسٹر کی ملازمت بھی کی۔

اعزازات

خورشید اقبال کو ۲۰۱۰ میں ہوڑا رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزاز ملا پھر
بہار اردو اکیڈمی کی جانب سے ”شکیلہ اختر ایوارڈ“ برائے ”اِک شبِ آوارگی“ ۲۰۱۳ میں ملا
پھر اترپردیش اردو کادمی کا ایوارڈ ۲۰۱۶ میں ملا۔

جریدے

آپ مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جن میں اردو کا اولین آن لائن ماہنامہ ‘کائنات’ میں بطور چیف ایڈیٹر کام کر رہے ہیں۔ سہ ماہی ‘اردو ماہیا’ میں بطور مینجنگ ایڈیٹر اور مجلہ ‘صدف’ میں بطور ایڈیٹر اردو کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

تصانیف

آپ کی تصانیف میں اک شب آوارگی(افریقی افسانوں کے ترجمے کا مجموعہ جو کہ ۲۰۱۱ میں شائع ہو کر منظر عام پر آیا) آیئے کمپیوٹر پر کام کریں، اردو میں سائنس فکشن کی روایت شائع شدہ قابل ذکر ہیں۔ ان کی تصانیف قابل اشاعت ہیں جن میں حدنظر سے آگے، فلک نما، اردو ادب اور سائبر اسپیس ہیں۔

آپ ابھی (2020) میں زندہ حیات ہم سب میں موجود ہیں آپ کی عمر اس وقت ۵۸ سال ہے اور آپ ادب کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ آج کل کن کنارہ کلکتہ میں رہ رہے ہیں۔

منتخب کلام

خورشید اقبال کی اک غزل مندرجہ ذیل ہے۔

Quiz On Khurshid Iqbal

خورشید اقبال | Khurshid Iqbal Biography 1