بلالو پھر مجھے اے شاہ بحر وبر مدینے میں

0
بلالو پھر مجھے اے شاہ بحر وبر مدینے میں
میں پھر روتا ہوا آؤں تیرے در پر مدینے میں
میں پہنچوں کوؤے جاناں میں گریباں چاک سینہ چاک
رلا دے کاش مجھ کو شوق تڑپا کر مدینے میں
مدینے جانے والو جاؤ جاؤ فئ امان اللہ
کبھی تو اپنا بھی لگ جاۓ گا بستر مدینے میں
مدینہ اس لیے عطار جان و دل سے ہے پیارہ
کے رہتے ہیں میرے آقا میرے دلبر مدینے میں
بلالو پھر مجھے اے شاہ بحر وبر مدینے میں
میں پھر روتا ہوا آؤں تیرے در پر مدینے میں
https://www.youtube.com/watch?v=2VZlX7haPHY