Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| ترے دامن کرم میں جسے نیند آگئی ہے جو فنا نہ ہوگی ایسی اسے زندگی ملی ہے |
| مجھے کیا پڑی کسی سے کروں عرض مدعا میں مری لو تو بس انہیں کے درِ جود سے لگی ہے |
| وہ جہان بھر کے داتا مجھے پھیردیں گے خالی؟ مری توبہ اے خدا یہ مرے نفس کی بدی ہے |
| جو پئے سوال آئے مجھے دیکھ کر یہ بولے! اسے چین سے سلائو کے یہ بندۂ نبی ہے |
| میں مروں تو میرے مولیٰ یہ ملائکہ سے کہہ دیں کوئی اس کو مت جگانا ابھی آنکھ لگ گئی ہے |
| میں گناہ گارہوں اور بڑے مرتبوں کی خواہش تو مگر کریم ہے خو تری بندہ پروری ہے |
| تری یاد تھپکی دیکر مجھے اب شہا سلا دے مجھے جاگتے ہوئے یوں بڑی دیر ہوگئی ہے |
| اے نسیم کوئے جاناں ذرا سوئے بد نصیباں چلی آ کھلی ہے تجھ پہ جو ہماری بے کسی ہے |
| ترا دل شکستہ اخترؔ اسی انتظار میں ہے کہ ابھی نوید وصلت ترے در سے آرہی ہے |