کب گناہوں سے کنارہ میں کروں گا یا ربّ

0

اس نعت کی لیرکس رومن اردو میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کب گناہوں سے کَنارہ میں کروں گا یا رب!
نیک کب اے مِرے اللّٰه! بنوں گا یا رب!

کب گناہوں کے مَرض سے میں شِفا پاؤں گا
کب میں بیمار، مدینے کا بنوں گا یا رب!

نزع کے وقت مجھے جلوہ محبوب دکھا
تیرا کیا جائے گا میں شاد مروں گا یا رب!

قبر میں گر نہ محمد کے نظارے ہوں گے
حشر تک کیسے پھر تنہا رہوں گا یا رب!

آج بنتا ہوں مُعزز جو کُھلے حشر میں عیب
آہ! رُسوائی کی آفت میں پھنسوں گا یا رب!

عَفو کر اور سدا کے لئے راضی ہو جا ﷲ
گر کرم کر دے تو جنت میں رہوں گا یا رب!

دے دے مرنے کی مدینے میں سعادت دیدے
کس طرح پنجاب (پردیس) کے جنگل میں مروں گا یا رب!

مجھ گنہگار پہ گر خاص کرم ہو جائے
جام، طیبہ میں شہادت کا پیوں گا یا رب!

حج کا ہر (اس) سال شرف دیدے تو مکے آکر
جھوم کر کعبے کے چو گرد پھروں گا یا رب!

کاش! ہر سال مدینے کی بہاریں دیکھوں
سبز گنبد کا بھی دیدار کروں گا یا رب!

اِزن سے تیرے سر حشر کہیں کاش! حُضُور
ساتھ عطار کو جنت میں رکھوں گا یا رب