Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| اب تنگی داماں پہ نہ جا اور بھی کچھ مانگ ہیں آج وہ مائل بہ عطا اور بھی کچھ مانگ |
| ہیں وہ متوجہ’ تو دعا اور بھی کچھ مانگ، جو کچھ تجھے ملنا تھا ملا’ اور بھی کچھ مانگ |
| ہر چند کے مولا نے بھرا ہے تیرا کشکول کم ظرف نہ بن ہاتھ بڑھا’ اور بھی کچھ مانگ |
| چھو کر ابھی آی ہے سر زلف محمدﷺ کیا چاہیے اے باد صبا اور بھی کچھ مانگ |
| یا سرور دیں’ شاہ عرب’ رحمت عالم دے کر تہ دل سے یہ صدا اور بھی کچھ مانگ |
| سرکارﷺ کا در ہے در شاہاں تو نہیں ہے جو مانگ لیا مانگ لیا اور بھی کچھ مانگ |
| جن لوگوں کو یہ شک ہے کرم ان کا ہے محدود ان لوگوں کی باتوں پے نہ جا اور بھی کچھ مانگ |
| اس در پے یہ انجام ہوا حسن طلب کا جھولی میری بھر بھر کے کہا اور بھی کچھ مانگ |
| سلطان مدینہ کی زیارت کی دعا کر جنت کی طلب چیز ہے کیا اور بھی کچھ مانگ |
| دے سکتے ہیں کیا کچھ کے وہ کچھ دے نہیں سکتے یہ بحث نہ کر ہوش میں آ اور بھی کچھ مانگ |
| مانا کے اسی در سے غنی ہو کے اٹھا ہے پھر بھی در سرکارﷺ پہ جا اور بھی کچھ مانگ |
| پہنچا ہے جو اس در پے تو رہ رہ کے نصیر آج آواز پہ آواز لگا اور بھی کچھ مانگ |