میٹھا میٹھا ہے میرے محمد ﷺ کا نام

0
میٹھا میٹھا ہے میرے محمد ﷺ کا نام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

وہ محبوب داور بھی مطلوب بھی
جان یوسف بھی ہیں فخر یعقوب بھی

جن کا نبیوں کی صف میں ہے اونچا مقام
ان پر لاکھوں کروڑوں دورد و سلام

جس کی آمد پہ عالم سنوارا گیا
نوریوں کو زمیں پر اتارا گیا

نام کی جن کے تھی ہر جگہ دھوم دھام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

جس نے آ کے سنوارا ہے دارین کو
جس کی رحمت نے ڈھانپا ہے کونین کو

جس کے دم سے ہی یہ رونقیں ہیں تمام
ان پر لاکھوں کروڑوں دورد و سلام

لامکاں کے بنے ہیں وہی تو مکیں
جن کے نعلین کو چومے عرش بریں

جو خدا سے ہوئے عرش پر ہم کلام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

وہ شفاعت کریں گے ہماری ضرور
ان کے صدقے سے ہی ختم ہوں گے قصور

وہ ہمارے نبی ﷺ ہیں ہم ان کے غلام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

روح کی غذا ہے ذکر سرکار ﷺ کا
اس سے ملتی ہے ذاکر کے دل کو جلا

ذکر سرکار ﷺ کرتے رہو صبح و شام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

بزم میں اپنی آتے ہیں سرکار ﷺ خود
اپنے میخواروں کو شاہ ابرار خود

چشم رحمت سے بھر بھر کر دیتے ہیں جام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

ہیں نظر جس پہ رکھتے نبی ﷺ محترم
اس پر دیکھا ہے میں نے کرم ہی کرم

ان کی محفل کا جو بھی کریں اہتمام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

وقت لائے خدا (عزوجل) جائیں دربار پر
اور کھڑے ہو کر روضہء سرکار ﷺ پر

پیش مل کر کریں ہم درود و سلام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

التجا ہے یہ حافظ کی ذات ودود
وقت آخر زباں پر ہو جاری درود

ہو نگاہوں میں روضہء خیرالانام ﷺ
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام

میٹھا میٹھا ہے میرے محمد ﷺ کا نام
ان پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام