Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی |
| تم سا تو حسیں آنکھ نے دیکھا نہیں کوئی یہ شان لطافت ہے کہ سایہ نہیں کوئی |
| اے ظرف نظر دیکھ مگر دیکھ ادب سے سرکار کا جلوہ ہے تماشہ نہیں کوئی |
| کہتی ہے یہی طور سے اب تک شب۔ معراج دیدار کی طاقت ہو تو پردہ نہیں کوئی |
| ہوتا ہے جہاں ذکر محمد کے کرم کا اس بزم میں محروم تمنا نہیں کوئی |
| اعزاز یہ حاصل ہے تو حاصل ہے زمیں کو افلاک پہ تو گنبد خضرا نہیں کوئی |
| سرکار کی رحمت نے مگر خوب نوازا یہ سچ ہے کہ خالد سا نکما نہیں کوئی |
| اب میری نگاہوں میں جچتا نہیں کوئی جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی |