سامنے سیرت مصطفٰی

0
سامنے سیرت مصطفٰی 1
سامنے سیرتِ مصطفی درس ہے رہبری کے لئے
پھر ہمیں اور کیا چاہیے دوستو زندگی کے لیے
کر یقین تو میری بات پر کیسا ہوگا اندھیرا وہ گھر
آ ہی جائیں گے خیرالبشر قبر میں روشنی کے لئے
حشر میں ہم کہاں تم کہاں جب نہ ہوگا کوئی مہرباں
بن کے رحمت حضور آئیں گے اپنے ہر امتی کے لیے
ہاتھ آنے کو کچھ بھی نہیں بس ملے گی دو گز زمیں
جانے پھر کیوں پریشان ہے آدمی آدمی کے لیے