Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| آنکھوں کا تارا نامِ محمد ﷺ دل کا اجالا نامِ محمد ﷺ |
| اللہ اکبر رب العلٰی نے ہر شے پہ لکھا نامِ محمد ﷺ |
| ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکن سب سے ہے پیارا نامِ محمد ﷺ |
| دولت جو چاہو دونوں جہاں کی کرلو وظیفہ نامِ محمد ﷺ |
| شیدا نہ کیوں ہوں اُس پر مسلماں رب کو ہے پیارا نامِ محمد ﷺ |
| اللہ والا دم میں بنا دے اللہ والا نامِ محمد ﷺ |
| صَلِّ علیٰ کا سہرہ سِجا کر دولھا بنا یا نامِ محمد ﷺ |
| نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰ سب کا ہے آقا نامِ محمد ﷺ |
| سارے چمن میں لاکھوں گلوں میں گل ہے ہزارا نام محمد ﷺ |
| پائیں مرادیں دونوں جہاں میں جس نے پکارا نامِ محمد ﷺ |
| مومن کو کیوں ہو خطرہ کہیں پر دل پر ہے کندہ نامِ محمد ﷺ |
| رکھو لحد میں جس دم عزیزو مجھ کو سنانا نامِ محمد ﷺ |
| پڑھتی درودیں دوڑیں گی حوریں لاشہ جو لےگا نامِ محمد ﷺ |
| روز قیامت میزان و پل پر دے گا سہارا نامِ محمد ﷺ |
| پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا میں یہ کہوں گا نامِ محمد ﷺ |
| غم کی گھٹائیں چھائی ہیں سر پر کردے اشارہ نامِ محمد ﷺ |
| رنج و الم میں ہیں نام لیوا کردے اشارہ نامِ محمد ﷺ |
| بیڑا تباہی میں آگیا ہے دے دے سہارا نامِ محمد ﷺ |
| زخمی جگرپر مجروح دل پر مرہم لگا جا نامِ محمد ﷺ |
| آنکھوں میں آکر دل میں سما کر رنگت رچا جا نامِ محمد ﷺ |
| اپنے رضا کے قربان جاؤں جس نے سکھایا نامِ محمد ﷺ |
| آنکھوں میں آکر دل میں سما کر رنگت رچا جا نامِ محمد ﷺ |
| اپنے جمؔیلِ رضوی کے دل میں آجا سما جا نامِ محمد ﷺ |