قبلہ و کعبۂ ایمان رسول عربی

0
قبلہ و کعبہ ایمان رسول عربی
دو جہاں آپ پہ قربان رسول عربی

چاند ہو تم جو رسولان سلف تارے ھیں
سب نبی دل ھیں تو تم جان رسول عربی

صدقہ حسنین کا روضہ پہ بلا لو مجھ کو
ہند میں ھوں میں پریشان رسول عربی

کس کی مشکل میں تیری ذات نہ آڑے آئ
تیرا کس پر نہیں احسان رسول عربی

کوئ بہتر ہے تو بہتر سے بھی بہتر تو ہے
سب سے اعلی ہے تیری شان رسول عربی

تیرا دیدار ہے دیدار الہی مجھکو
تیری الفت میرا ایمان رسول عربی

مجمع حشر میں اس شان سے آۓ بیدم
ہاتھ میں ہو تیرا دامان رسول عربی