Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| بزم ہستی میری کیا ہے مجھے معلوم نہ تھا میرے اندر تو چھپا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
| اپنے مشتاق زیارت سے حجاب آخر کیوں یہ محبت کی ادا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
| میں اسے ڈھونڈتا پھرتا تھا تمام عالم میں خاناے دل میں خدا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
| عارضی حسن کے آغاز نے دل موہ لیا اس کا انجام فنا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
| کھو کھلا کر دیا جس نے کہ مجھے اندر سے میرا قاتل تو انا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
| خاناے دل میں ہوئی خوشبوے جاناں محسوس پھول صحرا میں کھلا ہے مجھے معلوم نہ تھا |
| بزم ہستی میری کیا ہے مجھے معلوم نہ تھا میرے اندر تو چھپا ہے مجھے معلوم نہ تھا |