Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| اے صبا مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کہتے ہیں |
| اللہ اللہ حضورکی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں چاند جن سے بلائیں لیتا ہے اور تارے سلام کہتے ہیں |
| اللہ اللہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو جن سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں |
| جب محمدکا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام لاتا ہے لب ہمارے دورود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں |
| زائر طیبہ تو مدینے میں پیارے آقاسے اتنا کہہ دینا آپ کی گرد راہ کو آقابے سہارے سلام کہتے ہیں |
| عاشقوں کا سلام لے جاؤ غم زدوں کا سلام لے جاؤ یہ تڑپتے ہلکتے دیوانے ان کا بھی کچھ پیام لے جاؤ |
| ذکر تھا آخری مہینے کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا حاجیو مصطفٰی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں |