Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے جو رب دو عالم کا محبوب یگانہ ہے |
| کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے زہرہ کا وہ بابا ہے سبطین کا نانا ہے |
| س ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں جو حُسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے |
| عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمد پر ہم نے کسی دن یوں بھی دنیا سے تو جانا ہے |
| آو در زہرہ پر پھیلائے ہوئے دامن ہے نسل کریموں کی لجپال گھرانہ ہے |
| ہوں شاہ مدینہ کی میں پشت پناہی میں کیا اس کی مجھے پرواہ دشمن جو زمانہ ہے |
| یہ کہ کے در حق سے لی موت میں کچھ مہلت میلاد کی آمد ہے محفل کو سجانا ہے |
| قربان اُس آقا پر کل حشر کے دن جس نے اَس اُمت عاصی کو کملی میں چھپانا ہے |
| سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو حیرت کیا بخشش کی روائت میں توبہ تو بہانہ ہے |
| پُر نور سی راہیں ہیں گنبد پہ نگاہیں ہیں جلوے بھی انوکھے ہیں منظر بھی سہانا ہے |
| ہم کیوں نہ کہیں اُن سے رُو داد الم اپنی جب اُن کا کہا خود بھی اللہ نے مانا ہے |
| محروم کرم اَس کو رکھیئے نہ سرِ محشر جیسا ہے نصیر آخر سائل تو پُرانا ہے |