Back to: Urdu Naat Lyrics
Advertisement
اس نعت کی لیرکس رومن اردو میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا یہ کون سر سے کفن لپیٹے ، چلا ہے الفت کے راستے پر فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا فضا میں لبیک کی صدائیں ، ز فرش تا عرش گونجتی ہیں ہر ایک قربان ہو رہا ہے ، زباں پہ یہ کس کا نام آیا یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا ، یہاں ہے منزل قدم قدم پر پہنچنا در پر تو کہنا آقا ، سلام لیجیے غلام آیا یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں بلاوے کے منتظر ہیں ، لیکن نہ صبح آیا ، نہ شام آیا دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی ، وہ جذبہ آخر کو کام آیا خدا تیرا حافظ و نگہباں ، او راہ بطحا کے جانے والے نوید صد انبساط بن کر پیام دارالسلام آیا زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا |