Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر ان کی تصویر سینے میں موجود ہے |
| جس نے لا کر کلام الہی دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہے |
| پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صلے علٰی چوم کر کہہ رہی ہے یہ باد صبا |
| ایسی خوشبو چمن کے گلوں میں کہاں جو نبی کے پسینے میں موجود ہے |
| ہم نے مانا کہ جنت بہت ہے حسیں چھوڑ کر ہم مدینہ نہ جائیں کہیں |
| یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں اور جنت مدینے میں موجود ے |
| چھوڑنا تیرا طیبہ گوارا نہیں ساری دنیا میں ایسا نظارہ نہیں |
| ایسا منظر زمانے نے دیکھا نہیں جیسا منظر مدینے میں موجود ہے |