Back to: Urdu Naat Lyrics
0
| اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
| اے نورِ خدا آکر آنکھوں میں سما جانا یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آجانا |
| اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا |
| میں قبر اندھیری میں گھبراونگا جب تنہا امداد میری کرنے آجانا میرے آقا |
| روشن میری تربت کو اے نورِ خدا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
| مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا روسوائے زما نا ہوں دامن میں چھپا لینا اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا |
| مقبول یہ عرض میری لللہ زرا کر نا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
| چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے اُس در سے شِفا پائی دکھ درد کے ماروں نے |
| آتا ہے اُنہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا |
| محبوبِ الٰہی سا کوئی نہ حسین دیکھا یہ شان ہی ان کی کہ سایہ بھی نہیں دیکھا |
| ﷲ نے سائے کو چاہا نہ جدا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |
| اے سبزگنبد والے منظور دعا کرنا جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا |