Back to: Urdu Naats Lyrics
Advertisement
- کنکر سے کلمہ پڑھاؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- ڈوبے سورج کو لوٹاؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- تم بھی ذدا معراج کو جاؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- جاؤ نمازیں لے کر آؤ پھر کہنا ” ہم جیسے تھے”
- لوہے سے تلوار بنانا عام ہے دنیا میں لیکن
- ٹہنی کو تلوار بناؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- پیشانی پر داغ بنانا کوئی مشکل کام نہیں
- نقشِ قدم پتھر پہ بناؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- بام و در و دیوار سلامی دینے لگیں کچھ ایسا کرو
- پیڑ کو اپنے پاس بلاؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- اوپر جانا , نیچے آنا یہ تو بشر کی طاقت ہے
- سیرِ جنت کر کے دکھاؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- سرورِ دیں کی بات بڑی ہے مانو ان سب باتوں کو
- ان کے غلاموں سے بن جاؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”
- ان کی ہر اک انگلی سے تھا جاری چشمہ ائے “کلیم”
- پانی اُن پیاسوں کو پلاؤ پھر کہنا “ہم جیسے تھے”.
- الصلوۃوالسلام و علیک یا سیدی یا رسول اللہﷺ
- الصلوۃ و السلام و علیک یا سیدی یا حبیب اللہﷺ
Advertisement