Advertisement
حق اللہ کی بولی بول
الااللہ سے گھیرا گول

اللہ سے قلب جگاےٗ جا
بندے تو مت کر من مانی

یہ تو دُنیا ہے فانی
فانی دُنیا کو کلمہ پڑہاےٗ جا

پیارے دِل کی آنکھیں کھول
قیمہ کا سودا انمول

نیک بن اوروں کو بنائے جا
دُنیا رنگ بھی رنگی میلا

یہ تو دو دن کا ہے کھیلا
اسکی مایا سے تو من کو بچاےٗ جا

لاالہ كے دیپک میں
الااللہ کا روگن ڈال

اللہ کی باتیں جلائے جا
قرآن کا عامل بن جا

تو مردے کامل بن جا
راہ حق پر سب کو چلاےٗ جا

طیبہ سے تو رشتہ جوڑ اور
سارے سارے رشتوں کو توڑ

اپنے آقا كے ترانے گنگناےٗ جا
قادر کا بندہ بن جا

عقدے قادر کا ہو جا
بھیک علی كے گھرانے کی کھاےٗ جا

خواجہ كے جنڈے میں آ
شاہی برکت کو اپنا

نوری دَر سے فیض اٹھاےٗ جا
انکی یاد میں رہ مشغول

تبھی بنے گا تو مقبول
ان کے نام پہ سب کچھ لٹاےٗ جا

Advertisement